خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 669 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 669

خطبات مسرور جلد 12 669 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 نومبر 2014ء میری چندہ کی نیت تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے فوراً یہ انتظام کر دیا۔اسی طرح بشیر الدین صاحب قادیان کے نائب وکیل المال ہیں یہ کہتے ہیں کہ جماعت کے ایک مخلص دوست نے اڑھائی گنا اضافے کے ساتھ اپنا وعدہ لکھوایا اور اپنے آفس کے لئے روانہ ہو گئے۔جب یہ وہاں گئے۔کچھ ہی دیر کے بعد موصوف نے سیکرٹری صاحب تحریک جدید کو فون کیا اور بتایا کہ وعدہ لکھوا کر مسجد سے باہر نکلتے ہی مجھے اپنے کاروبار میں مزید منافع ہونے کی اطلاع ملی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ زائد منافع یقینا اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور تحریک جدید کی برکت سے ہوا ہے۔لہذا آپ میرا وعدہ دو گنا کر دیں۔اڑھائی گنا اضافہ پہلے ہی وہ کر چکے تھے اب اس کو بھی دو گنا کر دیا اور اللہ کے فضل سے مکمل ادائیگی کر دی۔اسی طرح کیرالہ انڈیا کے مربی صاحب لکھتے ہیں کہ ایک جماعت کے ایثار پیشہ مخلص دوست نے گزشتہ سال اپنا تحریک جدید کا چندہ دو گنا اضافے کے ساتھ ادا کیا تھا اور بفضل تعالیٰ امسال بھی غیر معمولی اضافے کے ساتھ ادائیگی کی ہے۔موصوف نے بتایا کہ انہوں نے سات سال قبل تیس ہزار روپے کے سرمائے اور صرف تین مزدوروں کے ساتھ کام شروع کیا تھا جبکہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری انڈیا، دبئی اور انڈونیشیا میں Ruber Wood Furniture کی آٹھ فیکٹریاں ہیں جن میں پانچ سو سے زائد کا ریگر کام کرتے ہیں۔یہ ترقی جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ محض چندوں کی با شرح ادا ئیگی کی برکت سے ہے۔موصوف کہتے ہیں کہ میں جب بھی چندہ ادا کرتا ہوں خدا تعالیٰ مجھے شام تک اس سے کہیں زیادہ عطا کر دیتا ہے اور مالی تنگی کا سوال ہی نہیں کہ کبھی میں نے محسوس کی ہو۔وہاں ربوہ میں نائب وکیل المال عزیزم طلحہ احمد ہیں۔کہتے ہیں۔کراچی کے دورے پر میں گیا تو کلفٹن کے رہنے والے ایک خادم ہیں ان کو تحریک جدید کی تحریک کی۔تو انہوں نے کہا آپ خود اضافہ کر دیں۔بتائیں کتنا اضافہ کروں؟ میں نے کہا میرے سامنے تو آپ کے حالات نہیں ہیں۔صرف حلقے کا ٹارگٹ ہے کہ اتنا ہونا چاہئے۔جو کچھ آپ بہتر سمجھتے ہیں اپنی آمد کے لحاظ سے اضافہ کر دیں۔اور ان کو واقعہ سنایا کہ وکیل المال صاحب سندھ دورے پر گئے تھے تو انہوں نے ایک شخص سے اسی طرح کہا تو انہوں نے بھی ان کو یہی کہا تھا کہ آپ اپنے حالات کے مطابق کریں۔اگر میں کہہ دوں کہ پانچ لاکھ کر دیں تو آپ پانچ لاکھ دے دیں گے؟ بہر حال اس نوجوان نے کہا کہ کیونکہ اس شخص کی مثال دے کے پانچ لاکھ آپ کے منہ سے نکلا ہے تو میں پانچ لاکھ روپیہ تحریک جدید میں دیتا ہوں۔اور ان کے ہاں بچے کی