خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 648 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 648

خطبات مسرور جلد 12 648 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 اکتوبر 2014ء دن مجھے کسی کے رونے کی آواز آئی اور وہ آواز اتنی درد ناک تھی جیسے کوئی عورت درد زہ کی تکلیف میں مبتلا ہو۔میں نے کان لگا کر سنا تو معلوم ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام روروکر خدا کے حضور میں دعا فرما رہے تھے کہ اے اللہ ! اگر تیرے سارے بندے مر گئے تو مجھ پر ایمان کون لائے گا۔یہ چیز بھی آپ کی صداقت کیلئے نہایت زبر دست دلیل ہے۔آپ ہی کی تائید کیلئے اللہ تعالیٰ نے طاعون بھیجی اور آپ کے دل میں ہی رحم آگیا اور دعائیں شروع کر دیں۔یہ ہوتا ہے نبی کا رحم کا معیار۔(ماخوذ از خدا تعالی دنیا کی ہدایت کیلئے ہمیشہ نبی مبعوث فرماتا ہے، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 510 تا 514) اللہ تعالیٰ ہر احمدی میں دینی غیرت بھی پیدا کرے۔خدا تعالیٰ سے تعلق میں بھی بڑھائے۔صبر اور حوصلہ بھی پیدا فرمائے اور انسانیت کے بچانے کیلئے دعاؤں کی تو فیق بھی ہمیں عطا فرمائے۔اپنی اناؤں پر اپنی عاجزی کو غالب کرنے والے ہوں اور مکمل طور پر ہمیں اپنی رضا پر چلائے ، اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کی تکمیل کیلئے ہم اپنا کردار ادا کرنے والے ہوں اور ہر وہ بات کرنے والے ہوں جس کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ماننے والوں سے، جماعت کے افراد سے خواہش کی ہے یا امید رکھی ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 نومبر 2014ء تا 20 نومبر 2014 ، جلد 21 شمارہ 46 صفحہ 05-09)