خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 630 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 630

خطبات مسرور جلد 12 630 خطبه جمعه فرموده مورخہ 17 اکتوبر 2014ء خلافت سے انتہائی محبت اور عشق کا تعلق ، اطاعت کا غیر معمولی جذبہ رکھتے تھے۔پنجوقتہ نمازوں کے علاوہ نماز جمعہ کا بڑا خیال رکھتے تھے۔نماز جمعہ سے یہ دو گھنٹے قبل ہی مسجد میں چلے جایا کرتے تھے۔مرحوم بہت دلیر اور نڈر انسان تھے۔08-2007 ء میں ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کی کوشش کی تھی۔حملہ آور نے ان پر فائز کیا مگر گولی پسٹل میں پھنس گئی اور انہوں نے اس وقت ایک حملہ آور کو پکڑ لیا اور کافی مزاحمت ہوئی لیکن بہر حال وہ بعد میں بھاگ گیا۔شہید مرحوم اعلیٰ اخلاق اور بارعب شخصیت کے مالک تھے۔بچوں کی تعلیم وتربیت کا بہت شوق تھا۔شہادت کے وقت ان کی عمر 62 سال تھی۔وصیت کا فارم انہوں نے فل (fill) کر دیا تھا اور وصیت ابھی پراسس (Process) میں تھی لیکن اب کار پرداز کو ان کی وصیت کو منظور کر لینا چاہئے۔بہر حال ان کی وصیت میں منظور کرتا ہوں اس لئے بحیثیت موصی ان کے ساتھ جو بھی کارروائی کرنی ہے کار پرداز کرے۔مکرم امیر صاحب ضلع نے بتایا کہ شہید مرحوم میں عہد یداران اور نظام کی اطاعت کا غیر معمولی جذبہ تھا اور جماعتی پروگراموں اور اجلاسات میں ہمیشہ شامل ہوتے۔کبھی کسی پروگرام سے غیر حاضر نہیں ہوئے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی عزیزہ ارم وسیم اہلیہ مکرم سید وسیم احمد صاحب اور چار بیٹے خرم بٹ جو ایئر فورس میں ملازم ہیں۔ذیشان بٹ یہ بھی تعلیم کے بعد والد کے ساتھ ہی کاروبار کر رہے تھے،عمر بٹ الیکٹریکل انجنیئر نگ میں زیر تعلیم ہیں اور ایک علی بٹ صاحب ہیں جو ملازمت کر رہے ہیں۔یہ سوگوار چھوڑے ہیں۔وہاں محمود مجیب اصغر صاحب ایک زمانے میں امیر ضلع رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ انہوں نے ایئر فورس سے ریٹائر ہونے کے بعد وہیں مستقل رہائش اختیار کر لی تھی اور اس نیت سے کی تھی کہ وہاں مستقل رہنے والا کوئی نہیں کیونکہ ایئر فورس کے آفیسر یا ایئر فورس میں فیکٹری میں کام کرنے والے لوگ آتے ہیں اور ٹرانسفر ہو کے چلے جاتے ہیں۔جماعت نہیں تھی۔اس لئے انہوں نے وہاں اپنا گھر بھی بنایا تھا کہ نماز سینٹ بھی وہاں بنے گا اور جماعت بھی قائم ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ ان کی اس نیت کو پھل لگائے اور اللہ کرے کہ اس شہادت کے بدلے اللہ تعالیٰ ہمیں سینکڑوں ہزاروں احمدی وہاں اس علاقے میں عطا فرمائے اور جماعت قائم ہو۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ان کے لواحقین کو بھی صبر اور ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔پاکستان میں افراد جماعت کو اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے محفوظ رکھے۔دشمن جو ہے اپنی دشمنی میں اب بڑھتا چلا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ جلد ہمارے لئے امن اور سکون کے حالات پیدا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 07 نومبر 2014ء تا 13 نومبر 2014 ءجلد 21 شمارہ 45 صفحہ 05 تا08)