خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 619
خطبات مسرور جلد 12 619 42 خطبه جمعه فرموده مورخه 17 اکتوبر 2014ء خطبہ جمہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسر در حد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 17 اکتوبر 2014ء بمطابق 17 خاء 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جماعت احمدیہ میں ایک فقرہ ہر مرد عورت چھوٹا بڑا جانتا ہے اور وہ ہے کہ میں دین کو دنیا پر ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 70) مقدم رکھوں گا۔“ اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی ہمیں اس طرف بہت توجہ دلائی ہے۔خلفاء کی تقریروں میں عموما اور ہمارے مقررین کی بھی اکثر تقریروں تحریروں میں، اس فقرے کا استعمال ہوتا ہے۔شرائط بیعت کا بھی خلاصہ یہی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھا جائے گا۔اسی طرح تمام ذیلی تنظیموں کے جو عہد ہیں ان کا خلاصہ بھی یہی ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔اسی طرح بیعت کے الفاظ میں بھی ہم ان الفاظ میں دہراتے ہیں۔غرض کہ یہ فقرہ ایک احمدی کا عہد ہے جس پر اس کی بیعت کا انحصار ہے۔خلافت سے اور نظام سے جڑے رہنے کا انحصار ہے۔اگر یہ نہیں تو پھر بیعت کا دعویٰ غلط ہو جاتا ہے۔نظام سے جڑے رہنے کا، خلافت سے وابستگی کا دعویٰ غلط ہو جاتا ہے۔اور بیعت کا اعلان اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی باتیں صرف منہ کی باتیں رہ جاتی ہیں۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ:۔اگر کوئی بیعت میں تو اقرار کرتا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم کروں گا مگر عمل سے وہ اس کی سچائی اور وفاء عہد ظاہر نہیں کرتا تو خدا کو اس کی کیا پرواہ ہے۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 71 حاشیہ)