خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 618 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 618

خطبات مسرور جلد 12 618 خطبه جمعه فرموده مورخه 10 اکتوبر 2014ء شامل ہو جاتے ہیں اور پھر صرف یہی نہیں کہ یہ شامل ہوتے ہیں، دوستی کے نام پر بعض دوسرے بھی شامل ہو جاتے ہیں بجائے اس کے کہ سمجھا ئیں۔پس ہمیں معاشرے کی اصلاح کے لئے ان ظلموں میں شامل ہونے کی بجائے مظلوم پر حملے کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ سمجھنا چاہئے۔اگر یہ ہوگا تو پھر دیکھیں ہمارا معاشرہ کس طرح ٹھیک ہوتا ہے اور ہمارے یہ رویے اور عمل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقصد کو پورا کرنے والے ہوں گے۔اللہ کرے کہ ہم عبادتوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کے نمونے قائم کرنے والے اور قائم کروانے والے ہوں نہ کہ جھگڑوں اور فسادوں میں پڑ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بدنام کرنے والے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی نفسانیت سے بچائے۔آج بھی نماز جمعہ کے بعد میں ایک جنازہ حاضر پڑھاؤں گا جو مکر مہ آسیہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری محمد عبد الرحمن صاحب مرحوم انر پارک (Inner Park) کا ہے۔یہ 3 را کتوبر 2014ء کو 69 سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت احمد یار صاحب اور حضرت مہتاب بی بی صاحبہ آف لویری والے کی پوتی تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار، دعا گو۔کثرت سے ذکر الہی اور صدقہ و خیرات کرنے والیس صابر اور شاکر تھیں۔چندہ جات میں با قاعدہ اور مالی قربانی کرنے والی نیک مخلص خاتون تھیں۔1978ء میں جب آپ کے خاوند کو مخالفین نے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا تو آپ نے بڑی بہادری اور صبر سے یہ عرصہ گزارا۔مرحومہ موصیہ تھیں اور وصیت کرنے کے ساتھ ہی اپنے حصہ جائیداد کی ادائیگی بھی کر دی تھی۔ان کے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ان کے ایک بیٹے اشتیاق احمد صاحب مربی سلسلہ ہیں جو آجکل پاکستان میں ہیں اور دوسرے اعجاز الرحمن۔یہ یہاں حفاظت خاص کے عملے میں شامل ہیں۔آپ ماسٹر عبدالقدوس صاحب شہید کی پھوپھی بھی تھیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔نماز کے بعد میں باہر جا کر نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔احباب یہیں مسجد میں صفیں درست کر لیں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 31 اکتوبر 2014 ء تا 06 نومبر 2014 ، جلد 21 شماره 44 صفحہ 05 تا 08)