خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 55 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 55

خطبات مسرور جلد 12 55 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جنوری 2014ء اس زمانے میں جبکہ علم کے نام پر سکولوں میں مختلف برائیوں کو بھی بچوں کو بتایا جاتا ہے ہمارے نظام کو بہت بڑھ کر بچوں اور نو جوانوں کو حقیقت سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ماں باپ کو اپنی حالتوں کی طرف نظر کرتے ہوئے اُس علم کے نقصانات سے اپنے آپ کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جو بچوں کو علم کی آگاہی کے نام پر بچپن میں سکول میں دیا جاتا ہے۔ماں باپ کو بھی پتا ہونا چاہئے تا کہ اپنے آپ کو بھی بچائیں اور اپنے بچوں کو بھی بچا ئیں۔یہاں بہت چھوٹی عمر میں بعض غیر ضروری باتیں بچوں کو سکھا دی جاتی ہیں اور دلیل یہ دی جاتی ہے کہ اچھے برے کی تمیز ہو جائے۔جبکہ حقیقت میں اچھے برے کی تمیز نہیں ہوتی بلکہ بچوں کی اکثریت کے ذہن بچپن سے ہی غلط سوچ رکھنے والے بن جاتے ہیں۔کیونکہ اُن کے سامنے اُن کے ماں باپ کے نمونے یا اُس کے ماحول کے نمونے برائی والے زیادہ ہوتے ہیں ، اچھائی والے کم ہوتے ہیں۔پس مربیان ، عہدیداران، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران ، والدین ، ان سب کومل کر مشترکہ کوشش کرنی پڑے گی کہ غلط اعلم کی جگہ صحیح علم سے آگاہی کا انتظام کریں۔سکولوں کے طریق کو ہم روک نہیں سکتے۔وہاں تو ہم کچھ دخل اندازی نہیں کر سکتے۔لیکن گندگی اور بے حیائی کا فرق بتا کر، بچوں کو اعتماد میں لے کر اپنے عملی نمونے دکھا کر ماحول کے اثر سے بچا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو احسن رنگ میں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔نمازوں کے بعد میں دو غائب جنازے بھی پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ ہے مکرمہ نواب بی بی صاحبہ جو مانگٹ اونچا ضلع حافظ آباد کی رہنے والی تھیں اور ہمارے مبلغ سلسلہ گیانا (Guyana) احسان اللہ مانگٹ صاحب کی والدہ تھیں۔19 جنوری 2014ء کو بقضائے الہی وفات پاگئیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ان کے ددھیال کا تعلق اجنیاں والا ضلع شیخو پورہ سے ہے۔ننھیال کا تعلق مانگٹ اونچا ضلع حافظ آباد سے ہے۔آپ حضرت ناصر دین صاحب مانگٹ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی پڑنو اسی تھیں۔بہت مہمان نواز ، نرم مزاج ، غریب پرور، مخلص اور نیک خاتون تھیں۔گاؤں کے احمدی اور غیر احمدی سب آپ کی بڑی عزت کیا کرتے تھے۔مربیان سلسلہ کے ساتھ بہت شفقت اور پیار کے ساتھ پیش آتی تھیں۔خلافت کے ساتھ بہت عقیدت تھی۔اکثر پنجابی نظمیں بھی خلافت کے بارے میں انہوں نے بنائی ہوئی تھیں اور سنایا کرتی تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا احسان اللہ مانگٹ صاحب مربی سلسلہ ہیں ، آجکل گیا نا جنوبی امریکہ کے مبلغ انچارج ہیں اور