خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 588 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 588

خطبات مسرور جلد 12 خدا کا حق ہے ، دوسر امخلوق کا۔“ 588 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 ستمبر 2014ء ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 184-185 ) اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ یہ حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما تا چلا جائے اور اس چشمے سے زیادہ سے زیادہ ہم فیضیاب ہو نے والے بنتے چلے جائیں اور پھر اس فیض سے دنیا کو بھی فیضیاب کرنے والے ہوں۔میں اس مسجد کے کچھ کو ائف بھی بتا دوں۔دنیا میں اس طرف بھی توجہ ہوتی ہے۔میں نے ستمبر 2010ء میں اس کی بنیاد رکھی تھی اور زمین کا کل رقبہ 2400 مربع میٹر ہے تقریباً پوند ایکڑ ، پونے ایکڑ سے تھوڑ اسا کم۔بہر حال جو مسجد کا مستقف حصہ ہے وہ 217 مربع میٹر ہے اور یہ جگہ 2009ء میں پانچ لاکھ پندرہ ہزار یورو کی لاگت سے خریدی گئی تھی۔اس میں ایک مکان بھی بنا ہوا تھا۔پھر اس کی تعمیر پر تقریباً گیارہ لاکھ یورو کے اخراجات آئے ہیں۔مین ہال اور دوسری جگہوں کو ملا کے ان میں تقریباً دوسو کے قریب لوگ نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس مسجد سے ملحقہ دو دفاتر بھی ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ ایک مکان بھی تھا جو تین کمروں پر مشتمل ہے اور اس میں کچن وغیرہ بھی بنا ہوا ہے۔سترہ گاڑیوں کی پارکنگ کی بھی گنجائش ہے۔پھر اس کے ساتھ یہ جو جگہ ہے اس کی لوکیشن (Location) بڑی اچھی ہے۔قریب ہی یہاں گھوڑ دوڑ ہوتی ہے، ریسنگ گراؤنڈ (Racing Ground) ہے جہاں سے یہ مسجد بڑی اچھی طرح نظر آتی ہے۔مشہور تہوار یہاں ہوتا ہے اور مشہور شخصیات بھی اس گھوڑوں کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے آتی ہیں۔اس میں یہاں کے تقریباً چالیس ہزار لوگ شامل ہوتے ہیں۔اور وہاں سے مسجد کا نظارہ بھی بڑا خوبصورت ہے تو اس لحاظ سے بھی مسجد کا تعارف بڑھے گا کیونکہ باہر سے بھی لوگ یہاں آئیں گے۔اور یہ کافی آباد علاقہ ہے۔یہاں سے تقریباً روزانہ ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں۔سٹوڈنٹس کی ایک رہائشگاہ بھی یہاں قریب ہی ہے۔گالوے ایئر پورٹ بھی دس منٹ کے فاصلے پر ہے۔اس کے ساتھ ہی اب بعد میں دو اور مکان بھی خریدے گئے ہیں جو بالکل پیچھے دیوار کے ساتھ لگتے ہیں اور ان کی بھی اچھی اکاموڈ یشن (accommodation) ہے۔بہر حال یہ سارا کمپلیکس جو ہے اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے با برکت فرمائے اور یہاں کے لوگوں کو اس مسجد کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 17 اکتوبر 2014 ء تا 23 اکتوبر 2014 ، جلد 21 شماره 42 صفحہ 05-08)