خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 575
خطبات مسرور جلد 12 575 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 ستمبر 2014ء پھر تین اشخاص بیعت کے لئے آئے۔بیعت کے بعد آپ نے انہیں نصیحت فرمائی کہ : ”آدمی کو بیعت کر کے صرف یہی نہ ماننا چاہئے کہ یہ سلسلہ حق ہے اور اتنا ماننے سے اسے برکت ہوتی ہے۔“ فرمایا : صرف ماننے سے اللہ تعالیٰ خوش نہیں ہوتا۔جب تک اچھے عمل نہ ہوں۔کوشش کرو کہ جب اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہو تو نیک بنو، متقی بنو۔ہر ایک بدی سے بچو یہ وقت دعاؤں سے گزارو۔رات اور دن تضرع میں لگے رہو۔جب ابتلا کا وقت ہوتا ہے۔تو خدا تعالیٰ کا غضب بھی بھڑ کا ہوا ہوتا ہے۔ایسے وقت میں دعا، تضرع، صدقہ خیرات کرو، زبانوں کو نرم رکھو، استغفار کو اپنا معمول بناؤ۔نمازوں میں دعائیں کرو۔۔۔رامانا انسان کے کام نہیں آتا۔اگر انسان مان کر پھر اسے پس پشت ڈال دے تو اسے فائدہ نہیں ہوتا۔پھر اس کے بعد یہ شکایت کرنی کہ بیعت سے فائدہ نہیں ہوا۔بے سود ہے۔خدا تعالیٰ صرف قول سے راضی نہیں ہوتا۔“ (ملفوظات جلد 4 صفحہ 274) پھر عمل صالح کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ : ” سمجھ لو کہ جب تک تم میں عمل صالح نہ ہو۔صرف مان فائدہ نہیں کرتا۔ایک طبیب نسخہ لکھ کر دیتا ہے تو اس سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ جو کچھ اس میں لکھا ہے وہ لے کر اسے پیوے۔اگر وہ ان دواؤں کو استعمال نہ کرے اور نسخہ لے کر رکھ چھوڑے تو اسے کیا فائدہ ہوگا۔فرمایا کہ : ” اب اس وقت تم نے تو بہ کی ہے۔اب آئندہ خدا تعالیٰ دیکھنا چاہتا ہے کہ اس تو بہ سے اپنے آپ کو تم نے کتنا صاف کیا۔اب زمانہ ہے کہ خدا تعالیٰ تقویٰ کے ذریعہ سے فرق کرنا چاہتا ہے۔بہت لوگ ہیں کہ خدا پر شکوہ کرتے ہیں اور اپنے نفس کو نہیں دیکھتے۔انسان کے اپنے نفس کے ظلم ہی ہوتے ہیں۔ورنہ اللہ تعالیٰ رحیم وکریم ہے۔“ (ملفوظات جلد 4 صفحہ 275) پھر ایک جگہ آپ نے فرمایا کہ: ” وہ جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کا رکھتے ہیں اس سے غرض یہ ہے کہ تاوہ نیک چلنی اور نیک نیتی اور تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائیں اور کوئی فساد اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک نہ آسکے۔وہ پنجوقت نماز جماعت کے پابند ہوں۔وہ جھوٹ نہ بولیں ، وہ کسی کو زبان سے ایذا نہ دیں، وہ کسی قسم کی بدکاری کے مرتکب نہ ہوں اور کسی شرارت اور ظلم اور فساد اور فتنہ کا خیال بھی دل میں نہ لاویں۔غرض ہر ایک قسم کے معاصی اور جرائم اور ناکردنی اور نا گفتنی اور تمام نفسانی جذبات اور بے جا حرکات سے مجتنب رہیں اور خدا تعالیٰ کے پاک دل اور بے شر اور