خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 51
خطبات مسرور جلد 12 51 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جنوری 2014ء میرا مشرک تھا لیکن مسلمانوں کی عید ہو رہی تھی۔میرے باپ نے کہا کہ اس کو مسلمان بنانا ہے اس کا مسلمان نام رکھو کیونکہ یہ عید کے دن پیدا ہوا ہے۔چنانچہ کہتے ہیں بچپن میں میں نے کچھ عرصہ مسجدوں کا رخ کیا مگر ایک دن جمعہ کی نماز کے بعد واپس آ رہا تھا تو چوٹ لگ گئی۔خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے آ رہا ہوں تو ٹھوکر لگنے کا تو سوال ہی نہیں کہ میں گروں اور چوٹ لگ جائے یا کسی بھی ذریعہ سے چوٹ لگے، تو اس خیال سے کہ خدا کی عبادت کے بعد بھی ٹھوکر لگی تو پھر عبادت کا فائدہ کیا؟ کہتے ہیں میں اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہو گیا اور کبھی ایک چرچ میں جاتا، کبھی دوسرے چرچ میں، اور عیسائیت میں بھی فرقے بدلتا رہتا۔کہتے ہیں میرے مسائل اور بڑھ گئے یہاں تک کہ بیوی سے بھی جھگڑا ہو گیا،سکون برباد ہو گیا۔ہر وقت پریشانیوں میں گھرا رہتا تھا۔کہتے ہیں میرے والدین اور بزرگ تھے۔انہوں نے ہمارے گھر یلو مسائل سلجھانے کی کوشش کی، بہت میٹنگیں ہوئیں، پنچائتیں ہوئیں صلح کروانے کی ہر کوشش ہوئی لیکن بیکار، بے فائدہ۔ان حالات میں جماعت کے داعی الی اللہ، محمد صاحب اُن کو ملے۔کہتے ہیں اُن کو میرے حالات کا علم ہوا تو کہنے لگے تم نے تمام نسخے آزما لئے۔مسلمان ہوئے ، عیسائی ہوئے ، مسائل بڑھتے رہے، مسائل حل نہیں ہوئے۔گھر یلو طور پر بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی۔پنچائتی طور پر بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں۔اب تمہیں میں ایک نسخہ بتا تا ہوں۔یہ نسخہ آزماؤاور دیکھو پھر کیا نتیجہ اس کا نکلتا ہے اور وہ یہ ہے کہ دعا کرو۔کیونکہ ہمارے مذہب کی سچائی کا نشان یہ ہے کہ اس کے ماننے والوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔تم بھی اپنے لئے دعا کرو اور میں بھی تمہارے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اور تمہاری بیوی کے درمیان صلح اور حسنِ سلوک قائم کر دے اور جب یہ قائم ہو جائے گا تو کیونکہ میں نے تمہیں دعا کے لئے کہا ہے، کیونکہ خالص ہو کر تم نے دعا مانگنی ہے اور میں خود بھی تمہارے لئے دعا کروں گا۔کیونکہ میں یہ کہہ رہا ہوں اس لئے جب یہ بات صحیح ہو جائے گی ، جب تمہارے مسائل حل ہو جائیں گے تو پھر یا درکھو کہ یہ ہمارے امام کی صداقت کا نشان ہوگا۔چنانچہ کئی دن اس نے دعا کی۔موصوف کہتے ہیں کہ ان دعاؤں کے نتیجہ میں ایک ایک کر کے میرے سارے مسائل حل ہونے لگے اور بیوی سے بھی صلح ہو گئی۔کہتے ہیں کہ یہی راہ اصل اسلام کی راہ ہے جس میں خدا ملتا ہے اور دعائیں قبول ہوتی ہیں۔اب میری کا یا پلٹ گئی ہے اور کہا کہ یہ سب مسیح موعود، امام الزمان علیہ السلام کی صداقت کا نشان ہے اور آپ کے ماننے میں نجات ہے۔اور اب وہ احمدی ہیں۔یہ اُن احمدیوں کے لئے بھی سبق ہے جو اپنے آپ کو پرانے احمدی خاندانوں سے منسوب کرتے