خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 541 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 541

خطبات مسرور جلد 12 541 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 ستمبر 2014ء کہ یہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل ہوتا ہے۔میں دعا کیا کرتی تھی کہ اے اللہ! مجھے بہترین لوگوں میں شامل کر اور سچی خلافت کے ذریعے میری رہنمائی کر اور مجھے توفیق دے کہ میں اپنی استعداد میں اسلام کی تبلیغ کے لئے استعمال کر سکوں۔اور ضرورتمندوں کے کام آسکوں۔اب میں سمجھتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کر لی ہے۔اب مجھے جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔پھر بیلیز سے ایک نو مبائع ایون ورنون Evan Vernon) جن کا اسلامی نام حمزہ رشید ہے کہتے ہیں کہ جلسے کے ان تین دنوں میں مجھے جماعت کی وسعت کے بارے میں پتا چلا۔اس جلسے کی تنظیم اور ترتیب اپنے اندر ایک جادوئی کیفیت رکھتی ہے۔میں نے اس جلسے پر اشی (80) سے زیادہ ممالک سے آنے والے مختلف طبقات کے لوگوں کو دیکھا جن میں غریب بھی تھے اور امیر بھی۔سیاستدان بھی تھے اور حکومتی حکام بھی۔اس جلسے کی کامیابی کے لئے لا تعداد رضا کاروں نے کام کیا اور مہمان نوازی بہت اعلی تھی۔مارشل آئی لینڈ کی صدر لجنہ میری لینتھا جوانی (Mery Lintha Johnny) یہ بھی نئی احمدی ہیں۔کہتی ہیں الحمد للہ جلسہ سالانہ میرے لئے ایک نعمت عظمیٰ تھا۔جب سے میں یہاں آئی ہوں میں نے اپنے بھائی بہنوں میں پیار اور محبت اور ایک دوسرے کی تکلیف کا احساس ہی دیکھا۔ان سے بات کر کے احساس ہوتا تھا جیسے ہم پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔کہتی ہیں جماعت کے ماٹو محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں، کا اظہار ہوتا دیکھا تھا۔پھر میری تقریروں کے بارے میں کہتی ہیں کہ ایک عجیب احساس ہوتا تھا اور اس دوران ہر لفظ پر میرے آنسو بہہ پڑتے تھے۔میں اپنے جذبات بیان نہیں کر سکتی۔پھر عالمی بیعت کا نظارہ بھی بہت مسحور کن اور ایک اثر رکھنے والا تھا۔کہتی ہیں بلا شبہ میں جلسے میں شامل ہونے کے بعد پہلے کی نسبت خدا تعالیٰ اثر کے زیادہ قریب ہوئی ہوں۔پھر ایک افریقن امریکن لجنہ نے اپنا خواب بھی مجھے بتایا۔کہتی ہیں میں نے خواب دیکھا کہ ایک خوبصورت مسجد میں نماز ادا کر رہی ہوں اور وہ مسجد بہت وسیع اور کشادہ ہے اور وہاں بہت سے لوگ ہیں جن کو میں پہچانتی بھی نہیں۔ہر مرتبہ مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں اب کسی اور ملک میں ہوں۔کہتی ہیں اب اس جلسے میں شامل ہو کر مجھے اپنی خواب کی تعبیر ملی۔یہاں مختلف ممالک کے لوگ اکٹھے ہوکر بڑی تعداد میں نماز پڑھتے ہیں۔اب اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے کامل اطاعت کے ساتھ بہترین مسلمان بن کر زندگی