خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 533
خطبات مسرور جلد 12 533 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 ستمبر 2014ء ایک دوسرے کو پیار اور محبت دینے کے لئے اور دعائیں کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے، دیکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو دوسروں کی مدد اور خدمت کے لئے یکجا ہوتے دیکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔جماعت احمد یہ دوسروں کو فقیر سمجھ کر مدد نہیں کرتی بلکہ ایسے پروجیکٹ کرتی ہے جس سے غریب لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ایسی کمیونٹی جو دوسروں کی اتنی مدد بھی کر رہی ہو لیکن اس کے با وجود عاجزی اور انکساری کا اظہار کرنے والی ہو کوئی عام بات نہیں ہے۔کہتے ہیں کہ جلسے کے دوران کسی کو ہم نے کسی بھی چیز کی شکایت کرتے نہیں سنا اور نہ ہی ہم نے کوئی ایسا چہرہ دیکھا جس میں مسکراہٹ نہ ہو اور نہ ہی کسی کو اونچی آواز میں بات کرتے دیکھا۔ہر ایک رضا کار پوری جان لگارہا تھا اور سخت محنت کے باوجود ان کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔یہ جامعہ میں ٹھہرے ہوئے تھے وہاں کے کارکنوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ ہر ایک کی یہی کوشش ہوتی تھی کہ مہمان جامعہ کو اپنا گھر ہی سمجھیں۔نائیجیریا سے آنے والے وفد میں ایک ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر اسحاق صاحب تھے۔کہتے ہیں جلسہ سالانہ کے تمام انتظامات انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے تھے۔ائیر پورٹ سے ریسیو کرنے سے لے کر جلسہ کے اختتام تک ہر پہلو سے تمام انتظامات بہترین تھے۔جلسہ کی تقاریر بہت عمدہ تھیں۔میں نے پہلی مرتبہ عالمی بیعت کا نظارہ دیکھا۔بہت ہی جذباتی نظارہ تھا۔اس نظارے نے میرے دل پر گہرا اثر چھوڑا۔جلسہ سالانہ کے اجلاسات میں جب خلیفہ اسیح موجود ہوتے تھے تو یہ نظارہ بہت روح پر ور اور جذباتی ہوتا یہاں تک کہ میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا اور میری آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے کہ کس طرح ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے امام کے سامنے سر تسلیم خم کئے بیٹھے ہیں۔ایسا نظارہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔جو پیار و محبت احباب جماعت نے اس جلسے کے دوران اور بعد میں دیا وہ میں واپس جا کر بتاؤں گا کہ تمام امت مسلمہ کو اسی بہترین نمونے کو اپنا نا چاہئے۔نائیجیریا سے ایک اخبار نیشنل مر کی اسسٹنٹ ایڈیٹر سکینہ لو ال صاحبہ آئی تھیں۔کہتی ہیں کہ جلسہ سالانہ یو کے پر آ کر احساس ہوا کہ جماعت کا ہر فرد ایک دوسرے سے پیارو محبت کا تعلق رکھتا ہے۔ہر آدمی مسکرا کر ملتا اور ہر وقت ایک دوسرے کی مدد کے لئے تیار رہتا ہے۔مجھے بطور جرنلسٹ کام کرتے ہوئے اٹھارہ سال ہو گئے۔میں برملا اس بات کا اظہار کرتی ہوں اور یہ بات کہنے پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ تمام مسلمان تنظیموں میں سے جماعت احمدیہ ہی وہ واحد تنظیم ہے جو اسلامی حکموں پر عمل کرتی ہے اور دوسرے مسلمانوں کے لئے ایک نمونہ ہے۔جلسہ سالانہ کے انتظامات تمام پہلوؤں سے ہر لحاظ سے مکمل تھے۔پھر