خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 530 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 530

خطبات مسرور جلد 12 530 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 ستمبر 2014ء پیار و محبت نے میرے دل پر گہرا اثر کیا ہے۔اس فضا نے مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ یاد کروا دیا۔مجھے یقین ہے کہ جماعت احمد یہ ترقی کرے گی اور اس کے ذریعے اسلام کا محبت بھرا پیغام بھی پھیلتا چلا جائے گا۔انہوں نے بھی کل بیعت کی ہے۔اسی طرح کل بیعت کرنے والوں میں گوئٹے مالا ، چلی ، کوسٹاریکا سے آنے والے جیسا کہ میں نے کہا چار مرد اور خواتین تھیں۔ان سب نے ( جلسہ کا ) سارا نظارہ دیکھ کر ، عالمی بیعت کا نظارہ دیکھ کر جب ان کو مکمل شرح صدر ہوا تو پھر انہوں نے بیعت کی۔پس جماعت احمد یہ جو اسلام کا خوبصورت پیغام دیتی ہے اور بغیر دوسروں پر گندا چھالے، بغیر کسی پر تنقید کئے ایک وحدت پر جمع کرنے کی کوشش کرتی ہے۔اور پھر اس کا پیار اور محبت کا جو نظارہ ہر آنے والے کو نظر آتا ہے۔آپس میں سلوک کا ، دوسروں سے سلوک کا جو نظارہ ہر آنے والا دیکھتا ہے۔وہ ہر ایک کو مجبور کرتا ہے کہ حقیقی اسلام کے اس نمونے کو دیکھ کر اس کا حصہ بنیں۔یا کم از کم یہ ضرور ہوتا ہے کہ اسلام پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں ان کا اثر یہاں آ کر ہمیں دیکھنے والوں پر سے زائل ہو جاتا ہے۔یہ نظارے ہر زمانے میں اللہ تعالیٰ ہمیں دکھاتا رہا، اب بھی دکھا رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ ہی اسلامی تعلیم کبھی پرانی ہوئی اور نہ ہی اللہ تعالیٰ نے اپنی تائیدات کا ہاتھ بھی جماعت احمدیہ پر سے اٹھایا ہے۔ایک دفعہ ایک خاندان نے پاکستان میں مجھے بتایا کہ ان کی ایک بزرگ خاتون تھیں جو جماعت کی مخالف تھیں لیکن خاندانی نظام وہاں کا ایسا ہوتا ہے کہ اکٹھے رہتے تھے۔کبھی وہ جلسے پر نہیں آیا کرتی تھیں۔ایک دفعہ مجبوری ہوئی، ان کو ساتھ ربوہ جانا پڑ گیا اور پھر بہانے سے ان کے رشتے داران کو جلسے پر بھی لے گئے۔سارا نظام بھی دکھایا۔وہ یہ کہا کرتی تھیں کہ ربوہ والے جادو کر دیتے ہیں اس لئے وہاں نہیں جانا۔بہر حال جلسے کا ماحول دیکھ کر، تقریریں سن کر ہنگر خانوں کا نظام دیکھ کر انہوں نے بیعت کر لی۔یہ خلافت ثانیہ کا واقعہ ہے جو ایک خاندان نے مجھے بتایا تھا۔پھر ہر خلافت کے دور میں ہم نے یہی کچھ دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جب بھی کوئی جلسے پر آیا نیک اثر لے کر گیا یا نیک اثر نے اس کو گھائل کیا اور بیعت کر کے اس سلسلے میں شامل ہو گیا۔پس یہ نشان ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی صداقت کی یہ دلیل ہے۔یہ خلافت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائیدات کا نشان ہے۔جو باتیں ہم دیکھتے ہیں یہ انسانی کوششوں سے تو پیدا نہیں ہوسکتیں۔جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بھی کہا تھا کہ جلسے کا ماحول ایک خاموش تبلیغ کر رہا ہوتا ہے اور اس