خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 506
خطبات مسرور جلد 12 506 34 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 اگست 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 22 اگست 2014ء بمطابق 22 ظہور 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت احمد یہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ اگلے جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔جلسہ گاہ یا حدیقہ المہدی میں وہ علاقہ جہاں سارے جلسہ کے انتظامات ہوتے ہیں۔وہاں اب تک کافی حد تک تیاری کے کام مکمل ہو چکے ہیں۔مہمانوں کی بھی آمد شروع ہو چکی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب مہمانوں کی جو جلسے کی برکات کے حصول کے لئے سفر کر رہے ہیں، سفر میں ہیں یا آچکے ہیں یا آئندہ آنے والے ہیں ، حفاظت فرمائے اور جو سفر کر رہے ہیں ان کے سفروں کو بھی آسان کرے۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور خیریت سے لائے۔دنیا کے حالات جس تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔سفروں کی اور مسافروں کی بھی فکر رہتی ہے۔بہر حال ہماری تو یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو ، نہ صرف احمدیوں کو بلکہ دنیا کے ہر فر دکوا اپنی حفظ وامان میں رکھے۔اور وہ اس امن اور سکون کو پاسکیں جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا ہے۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ رضا کارانہ خدمت کے جذبے کے تحت ہمارے جلسے کے انتظامات سرانجام پاتے ہیں۔اور اس حوالے سے جلسے سے ایک جمعہ پہلے میں کارکنان کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ بھی دلاتا ہوں۔اس وقت اسی بارے میں چند باتیں میں کارکنان کے حوالے سے کارکنان کو کہوں گا۔بلکہ مہمان نوازی سے متعلق جو باتیں ہیں ان کا تعلق صرف کارکنان یا جلسے کے رضا کاروں سے ہی نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص سے ہے جس کے گھر میں جلسے کے مہمان آرہے ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہمیں کہنا چاہئے