خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 505
خطبات مسرور جلد 12 505 پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔انشاء اللہ خطبه جمعه فرموده مورخه 15 اگست 2014ء ( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد 20 صفحه 67-66) آج ہی میں ڈاک میں دیکھ رہا تھا کہ ایک جگہ ہمارے لڑکے لیف لٹ تقسیم کرنے گئے۔غالباً جرمنی کی یا کسی اور ملک کی بات ہے۔ذہن میں مستحضر نہیں۔انہی یورپی ملکوں میں سے تھا۔بہر حال ایک جگہ لیف لٹ تقسیم کر رہے تھے کہ عیسی مسیح آ گیا۔تو وہاں دو آدمی اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے وہ کہنے لگے ہم ابھی اسی بات پر ڈسکس (Discuss) کر رہے تھے کہ اگر عیسی نے آنا تھا تو آسمان سے اب تک کیوں نہیں اترا۔اور اگر نہیں آنا تو پھر کب آئے گا؟ اور اگر زمین سے آنا ہے تو کون آئے گا؟ اور اسی ڈسکشن کے دوران ہی تم یہ لیف لٹ لے آئے کہ عیسی علیہ السلام آچکے ہیں۔مسیح موعود علیہ السلام آچکے ہیں۔اور تمہارا یہ پروگرام ہے، نمائش بھی ہے۔ہمیں یہ دعوت نامہ مل گیا ہم ضرور آئیں گے۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ نئے نئے راستے کھول رہا ہے۔لوگوں کے دلوں میں خود ڈال رہا ہے کہ وہ اس بات کو سوچیں۔اللہ کرے کہ ہم ہمیشہ اس پھلنے پھولنے والے درخت کا حصہ بنے رہیں اور ہمارے ایمان مضبوط چٹان کی طرح قائم رہنے والے ہوں اور ہم اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ ادا کرتے چلے جانے والے رہیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 اگست 2014 ء تا 11 ستمبر 2014 ، جلد 21 شماره 35-36 صفحہ 13 تا 16 )