خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 488
خطبات مسرور جلد 12 488 خطبه جمعه فرموده مورخه 08 اگست 2014ء نشان دکھاتا رہتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ فرمایا کہ 'یا درکھو کہ غیر اللہ کی طرف جھکنا خدا سے کاٹنا ہے۔“ ( تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد 4 صفحہ 58) یہ تو ایک حقیقی مومن کبھی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ خدا سے تعلق کاٹے لیکن بعض دفعہ کمزوریوں کی وجہ سے دعاؤں میں کمی آجاتی ہے اور دنیاوی معاملات کی وجہ سے اسباب کی طرف توجہ ہو جاتی ہے یا دعاؤں کا حق ادا نہیں ہوتا۔پس ہمیں چاہئے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی حالتوں کے ہر وقت جائزے لیتا رہے کہ کبھی ہم اپنے مسائل میں اس قدر نہ الجھ جائیں کہ ان لوگوں کے لئے دعاؤں کا احساس نہ رہے جو جماعت کے افراد ہونے کی وجہ سے مشکلات میں گرفتار ہیں۔یادرکھیں ہر فرد جماعت کی دعا اور اللہ تعالیٰ کو اس کے رحم ، مغفرت، بخشش اور مختلف صفات کا واسطہ دے کر جو دعا ہے یہ جماعتی تکالیف کو بھی دُور کرنے کا باعث بنتی ہے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ پہلی امتوں میں سے ایک اُمت کے تین آدمی تھے۔ایک دفعہ طوفان میں پھنس گئے۔وہ طوفان سے پناہ لینے کے لئے ایک غار میں چلے گئے اور اتفاق سے اس طوفان کی وجہ سے ایک پتھر لڑھک کر اس غار کے منہ پر آ گرا اور ان کے باہر نکلنے کا راستہ بند ہو گیا۔گویا ایک چھوٹی مصیبت سے بچنے کے لئے گئے تھے اور بڑی مصیبت ان پر پڑ گئی۔ایسی حالت میں نہ ان کی اپنی کوشش سے وہ پتھر غار کے منہ سے ہٹایا جا سکتا تھا اور نہ ہی کوئی بیرونی مددان کو جنگل میں پہنچ سکتی تھی۔ایک ایسی قید تھی جس میں سے کسی انسانی کوشش سے نکلنا ناممکن تھا۔ایسی حالت میں ان پر شدید گھبراہٹ کی کیفیت طاری ہوئی کہ اب یہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں۔یہاں سے نکلنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔یہی نہ ہو کہ ہماری قبر اب اس غار میں بن جائے۔ایسی حالت میں جب انہوں نے دیکھا کہ نجات کی کوئی صورت نہیں تو ان میں سے ایک شخص کے دل میں دعا کی تحریک ہوئی۔اس نے کہا آؤ ہم دعا کریں اور دعا اس حوالے سے کریں کہ ہم نے اپنی زندگی میں اگر کوئی عمل اور نیکی خدا تعالیٰ کی خاطر کیا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پتھر کو ہٹا دے۔تب ان میں سے ایک نے کہا کہ اے خدا مجھے اپنی ایک رشتہ دارلڑ کی سے محبت تھی۔میں اس سے بدکاری کرنا چاہتا تھا مگر وہ نہیں مانتی تھی۔آخر میں نے بعض ایسی تدابیر کیں ، مال بھی خرچ کیا، وقت گزرا تو آخر وہ بدفعلی پر راضی ہوگئی۔جب میں اس پر قادر ہو گیا تو اس نے کہا کہ اے خدا کے بندے! میں تجھے خدا کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ یہ گناہ نہ کر۔تب میں اس کے قریب سے ہٹ گیا۔اور اے خدا اگر میں نے یہ