خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 480 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 480

خطبات مسرور جلد 12 480 خطبه جمعه فرموده مورخه 01 اگست 2014ء تو یہ ان کے ظلموں کی کارروائیوں کی مختصر داستان یا حالات ہیں جن کے لئے اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر یہ لوگ تو بہ نہیں کریں گے تو عذاب جہنم اور عذاب الحریق ان کا مقدر ہے۔اللہ تعالیٰ ائمۃ الکفر کے بھی پکڑنے کے جلد سامان کرے اور ان آگئیں لگانے والوں میں جو پیش پیش ہیں ان کی بھی پکڑ کے سامان کرے۔ان شہیدوں کے درجات تو اللہ تعالیٰ بلند کرتا ہی ہے۔ان کے لواحقین کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔خاص طور پر ان ماں باپ اور بہن بھائی کو جن کی معصوم بچیوں اور بہنوں کو ان سے جدا کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو بھی شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور ان کے مالی نقصانات کو بھی اپنے فضل سے پورا فرمائے اور پہلے سے بڑھ کر عطا فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ بھی ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 اگست 2014 ء تا 28 /اگست 2014 ءجلد 21 شمارہ 34 صفحہ 05 تا09)