خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 394 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 394

خطبات مسرور جلد 12 394 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جون 2014 ء سے حکومت جاری رکھنے میں بڑا کردار ادا کیا۔کو فاؤنڈر (Co-Founder) اینڈ نیشنل پریذیڈنٹ فار کونسل آف ریلیجنز تھے اس میں مختلف مذاہب کے لوگوں کی نمائندگی تھی۔نیشنل reconciliation کمیشن کے ممبر رہ چکے تھے۔جب یہ 1974ء میں یہاں تھے، اور پاکستان میں جماعت احمدیہ پر حالات بڑے خطرناک ہو گئے تھے ،مظالم ہورہے تھے جو ابتلاء کا دور تھاتو وہاب صاحب نے یہاں امام مسجد فضل کے ساتھ مل کے دن رات کام کیا اور مسلسل کئی کئی راتیں جاگتے گزاریں اور خبروں کو برطانوی پر لیس اور دوسرے میڈیا تک پہنچایا۔1973ء میں وہاب صاحب کو مسلم ہیرلڈ کا نائب ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔اس رسالہ میں انہوں نے دو نئے کالم شروع کئے۔ایک لندن ڈائری کے نام سے تھا جس میں مہینے کی کارگزاری رپورٹ شائع ہوتی تھی اور دوسرا کالم Your Questions Answered کے نام سے تھا جس میں مختلف لوگوں کے موصول ہونے والے سوالات کے مدلل جوابات ہوتے تھے۔اس کے علاوہ مرحوم نے لندن مشن کے سٹڈی سرکل میں متعدد مضامین پیش کئے جو بالخصوص نئی نسل کے سوالات کے جواب ہوتے تھے۔نائب صدر مملکت گھانا کو ئیسی بیکوئی ایسا آرتھر (Kwesi Bekoe Amissah-Arthur) کہتے ہیں کہ وہ ہماری قوم کا ایک عظیم الشان رہنما تھا۔حکومت گھانا اس عظیم الشان رہنما کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور احمد یہ سلم مشن کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔ہم میں سے بہت سے مولوی وہاب آدم کو ان کی اس ملک میں امن کی فضا پیدا کرنے کی کوششوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اسی طرح ان کی اور احمد یہ مسلم مشن کی جس کی انہوں نے کئی سال تک قیادت کی ہے تعلیم کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں کو بھی فراموش نہ کر سکیں گے۔سکالر اور مذہبی رہنما کو غمگین دل کے ساتھ الوداع کہتے ہوئے دعا گو ہیں کہ جس امن کے قیام کے لئے انہوں نے کوشش کی تھی وہ ہمارے ملک میں قائم و دائم رہے۔اسی طرح سابق صدر گھانا جان اجیکم کو فور (John Agyekum Kufuor) صاحب کہتے ہیں کہ ایک بہت بڑے مذہبی اور قومی رہنما تھے۔پھر ڈاکٹر مصطفی احمد جو نمبر آف پارلیمنٹ اور منسٹر آف سٹیٹ بھی ہیں۔یہ مسلمان ہیں۔وہ کہتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔گھانا نے اپنا ایک قابل فخر بیٹا کھو دیا۔انہوں نے امن کے قیام کے لئے جو کاوشیں کی ہیں اس سے قوم مسلسل فائدہ اٹھاتی چلی جائے گی اور ہم آپ کو ہمیشہ ہماری ترقی و کامیابی میں بیش بہا خدمات کی وجہ سے یادرکھیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔