خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 371
خطبات مسرور جلد 12 371 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جون 2014ء میسیڈونیا سے امسال جلسے پر 55 افراد کا وفد شامل ہوا۔اس میں اٹھائیس عیسائی دوست تھے۔دس غیر احمدی مسلمان اور سترہ احمدی تھے۔اسی طرح بلغاریہ سے 82 افراد پر مشتمل وفد لمبا سفر کر کے آیا۔ان وفود سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔جلسے کا روحانی ماحول بھی تھا جس سے کافی متاثر ہوئے اور ایک نمایاں تبدیلی تھی جس کا برملا سب نے اظہار کیا اور جماعت کے خدمت کے جذبے کو مہمان نوازی کے جذبے کو بہت سراہا۔جیسا کہ بتا یا میسیڈونیا سے امسال پچپن افراد کا وفد تقریباً دو ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے آیا تھا اور سواری بھی ان کی ایسی تھی کہ ان کو پینتیس گھنٹے لگے۔اس وفد میں اٹھائیس عیسائی دوست تھے۔دس غیر احمدی مسلمان اور سترہ احمدی۔اس دفعہ اس میں دو صحافی اور کیمرہ مین بھی شامل ہوئے جو پروگراموں کی ریکارڈنگ کرتے رہے اور انہوں نے کہا کہ ہم واپس جا کر اپنے ٹی وی پروگرام میں دکھا ئیں گے۔اس وفد میں سے جلسہ کے آخری دن نو (9) افراد نے بیعت بھی کی۔ایک مہمان Nikolcho Goshevski نیکلچو گوشیوسکی ) جو ایک سرکاری دفتر میں کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا یہ وزٹ مذہب کو جانے اور مذہب کے بارے میں غور وفکر کے اعتبار سے بہت اچھا ہے۔جلسے کی تقاریب نے مجھ پر بہت اچھا اثر چھوڑا۔پھر میرا کہا کہ ان کے خطابات نے میرے اسلام کے بارے میں خیالات کو تبدیل کر دیا۔قبل ازیں میں اسلام کو ایک radical اور تشدد پسند مذہب کے طور پر دیکھتا تھا۔اب میں نے اپنے پرانے خیالات کو تبدیل کر دیا ہے۔اسلام تو امن کا مذہب ہے۔اسی طرح ایک اور مہمان تھے۔Dusko uksanov ( دوشکو دو کسانو و ) کہتے ہیں کہ میل ملاقات اور اجتماعی عبادات کے اثر مجھے اس طرف لے جاتے ہیں کہ میں اسلامی تقاریب، روایات نیز اس مذہب کے بارے میں علم حاصل کروں۔مجھ پر سب سے زیادہ امام جماعت کی تقریر کا اثر ہوا اور اگلے سال بھی اس جلسہ میں شامل ہونا چاہوں گا۔ان کی ملاقات کا مجھ سے ذکر کرتے ہیں کہ ملاقات ہوئی انہوں نے ہمارے سوالوں کی اور ہر بات کی وضاحت کی جو ہم نے پوچھی اور اسلام کے بارے میں ہماری سوچ تبدیل ہوئی۔اور یہ جوابات نہایت تفصیل سے تھے۔سچائی تھی۔ہمیں معلوم ہوا کہ مذہب اسلام کی تعلیم کتنی اچھی ہے جو سب قوموں سے محبت کی تعلیم دیتی ہے۔پھر میسیڈونیا سے آنے والی ایک خاتون کہتی ہیں۔میرا اسلام کے بارے میں اور اسلام کی تعلیمات کے بارے میں خیال تبدیل ہو گیا ہے اور امام جماعت احمدیہ کے خطابات نے اسلام کے