خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 366 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 366

خطبات مسرور جلد 12 366 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جون 2014 ء وسع مكانك کی خبر دی تھی ، لوگوں کے آنے کی خبر دی تھی۔لیکن پھر دوبارہ بار بار اس کی تجدید فرمائی۔آخر تک آپ کو الہام ہوتے رہے۔1907ء میں بھی ہوا۔اس لئے کہ آپ کے بعد آپ کی جماعت اس کی اہمیت کو سمجھے۔پس یہاں کی انتظامیہ کو بھی میں توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ مہمان نوازی کی اہمیت کو سمجھیں۔ایک مہمان نوازی تو یہ ہے جو یہاں جلسے کے دنوں میں ہو رہی ہے۔تیس بتیس ہزار افراد کا کھانا پکانا ہے۔ان کو کھانا کھلانا ہے اسلئے ایک وقت میں ایک سالن پکتا ہے، ساتھ روٹی ہوتی ہے۔اس کا خیال تو رکھنا چاہئے کہ جہاں ہر فرد تک یہ کھانا پہنچے ، ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق ملے اور عزت کے ساتھ اس کو یہ کھانا کھلایا جائے وہاں یہ بھی احتیاط ہو کہ ضیاع بھی نہ ہو۔لیکن ضیاع سے بچنے کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ اس گرمی میں ایک وقت کے بچے ہوئے کھانے کو دوبارہ لوگوں کو کھلا دیں اور بیمار کر دیں۔دوسری مہمان نوازی جیسا کہ میں نے کہا عام دنوں کی ہے اور اس عام دنوں کی مہمان نوازی کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام مہمانوں کی ہر ضرورت اس کے مزاج کے مطابق مہیا کرنے کی کوشش فرماتے تھے۔پس متعلقہ انتظامیہ کو بھی اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کسی کو کھانا کھلا کے مہمان نوازی کا کوئی حق نہیں ادا ہو گیا بلکہ مہمان کی خدمت کا حق ادا ہو ہی نہیں سکتا۔ہمارے بہت سے غیر مہمان ہمارے فنکشن میں شامل ہوتے ہیں۔ان پر ہماری مہمان نوازی کا بھی دنیا میں مختلف جگہوں پر بہت اثر ہوتا ہے جس کا ذکر بھی وہ کرتے ہیں۔جرمنی کی جماعت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مساجد بنا رہی ہے اور مساجد کے فنکشنز میں مہمانوں کے لئے مہمان نوازی کا انتظام بھی ہوتا ہے۔دوسرے مہمان بھی آتے ہیں۔اکثر جگہ پر چائے وغیرہ کی حد تک تو ٹھیک ہے کافی بہتر انتظام ہوتا ہے لیکن بیٹھنے کا انتظام میرے نزدیک ٹھیک نہیں ہوتا۔کہتے یہ ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو بنچوں پر بیٹھنے کی عادت ہے اس لئے لکڑی کے بینچ رکھے جاتے ہیں اور اچھے اچھے معزز لوگ اس پر بیٹھے ہوتے ہیں۔عادت ہو بھی تو ہمارے مہمان نوازی کے معیار بہتر ہونے چاہئیں۔اگر عادت ہے تو پھر آپ لوگوں کو یہاں بھی اس عادت کا مظاہرہ کرنا چاہئے کہ کرسیاں جہاں رکھی ہوئی ہیں اس کی جگہ پہنچ رکھنے چاہئیں۔اپنے لئے اور معیار ہیں مہمانوں کے لئے اور معیار ہیں۔اب اس کا یہ مطلب بھی نہ لے لیں کہ آئندہ سال کے لئے کرسیاں اٹھا کر بیچ رکھنے شروع کر دیں۔میرا مطلب صرف یہ ہے کہ وہاں معیار بہتر کریں۔یہاں کرسیاں ہی رہنے دیں۔افسر صاحب جلسہ سالا نہ فوراً اپنے بجٹ میں کمی کی کوشش کریں گے۔بہر حال شریفانہ طور پر مہمانوں کو بٹھانے کا انتظام ہونا