خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 341
خطبات مسرور جلد 12 341 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 مئی 2014ء نے ربوہ کی زمین پر اپنا خون بہا کر ہمیں دعاؤں اور تدبیروں کی طرف توجہ دلائی ہے۔پس اس طرف بہت توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا کے احمدی بھی پاکستانی احمدیوں کے لئے بہت دعائیں کریں کیونکہ وہ انتہائی ناقابل برداشت حالات میں اب رہ رہے ہیں اور یہ جو حالات ہیں یہ شدت اختیار کرتے چلے جا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔اب تو پورا ملک ہی ظلموں کی داستان بن کے رہ گیا ہے۔کچھ دن ہوئے ہائیکورٹ کے اندر پتھر مار مار کر ایک عورت کو مار دیا۔روزانہ وہاں قتل وغارت ہورہی ہے اور ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ یہ ایک احمدی کو شہید کیا تو اس کا بدلہ یہ ظلم اور یہ سب کچھ ہے۔جب یہ ظلم کیا گیا تو سرکاری اہلکار بھی وہاں یقینا موجود ہوں گے، پولیس بھی موجود ہوگی ان کے سامنے ہوا۔اور پاکستان میں ہر ایک پہ جوظلم ہو رہا ہے وہ اللہ اور رسول کے نام پر ہورہا ہے۔اس رسول کے نام پر ہو رہا ہے جو حسن انسانیت ہے۔اس رسول کے نام پر ہو رہا ہے جو رحمت للعالمین ہے۔پس ہمارے دل اس بات سے زخمی اور چھلنی ہوتے ہیں کہ اگر ظلم کرنے ہیں تو کم از کم اللہ اور رسول کے نام پر ظلم تو نہ کرو۔اس محسن انسانیت اور رحمت للعالمین کے نام پر ظلم تو نہ کرو۔اسلام کو بدنام تو نہ کرو لیکن یہ ان کو مجھ نہیں آتی اور ان کو پتا نہیں ہے یہ کس طرف جارہے ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کی تقدیر چلے گی اور انشاء اللہ ضرور چلے گی تو ان کے نام ونشان مٹ جائیں گے۔نہ ظلم کرنے والے رہیں گے اور نہ ظلم کی پشت پناہی کرنے والے رہیں گے۔پس ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں، بہت دعائیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ عوام الناس کو بھی علماء کے چنگل سے نکالے اور یہ حقیقت کو سمجھیں اور زمانے کے امام کو پہچاننے والے ہوں۔نماز جمعہ کے بعد میں انشاء اللہ شہید مرحوم کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 20 جون 2014 ء تا 26 جون 2014 ، جلد 21 شماره 25 صفحه 0905)