خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 234 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 234

خطبات مسرور جلد 12 234 16 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 اپریل 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 18 اپریل 2014 ء بمطابق 18 شہادت 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات پیش کروں گا جن میں آپ نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی کیا حقیقت ہے؟ اس کا مرتبہ کیا ہے؟ اس کے سب طاقتوں کے مالک اور واحد و یگانہ ہونے کا مقام بیان فرمایا ہے نیز یہ بھی کہ وہی ہے جو تمام مخلوق کا خالق ہے۔ہر چیز کو فنا ہے اور اس کو فنا نہیں۔آپ نے یہ بھی بیان فرمایا کہ اس کائنات کے خدا تک پہنچنے کا ذریعہ اب صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔جس کا حسن و احسان میں کوئی ثانی نہیں۔آپ نے بتایا کہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں کو دیکھنے کے لئے اس کی طرف خالص ہو کر جھکنا ضروری ہے۔اس کے آگے خالص ہو کر جھکنا ضروری ہے۔اس کی عبادت بجالانا ضروری ہے۔پھر جب انسان کی یہ حالت ہوتی ہے تو پھر خدا تعالیٰ دوڑ کر انسان کو گلے لگاتا ہے اور اس پر اپنے فضلوں کی بارش برساتا ہے۔پس آپ نے بڑے درد سے فرمایا کہ ایسے خدا سے تعلق جوڑ و تا کہ اپنی دنیا و آخرت سنوانے والے بن سکو۔اللہ تعالیٰ کی کیا حقیقت ہے ، وہ خدا جو تمام کائناتوں کا مالک ہے جس کو اسلام نے پیش کیا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟ اس بارے میں ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ :۔” خدا آسمان وزمین کا نور ہے۔یعنی ہر ایک نور جو بلندی اور پستی میں نظر آتا ہے۔خواہ وہ ارواح میں ہے۔خواہ اجسام میں اور خواہ ذاتی ہے اور خواہ عرضی اور خواہ ظاہری ہے اور خواہ باطنی اور خواہ ذہنی ہے خواہ خارجی ( یعنی ہر قسم کا نور اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہی وہ نور ہے جو جسموں میں نظر