خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 120
خطبات مسرور جلد 12 انہوں نے بڑا نبھایا۔120 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 فروری 2014ء حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سب سے زیادہ فارسی زبان پر آپ کو عبور حاصل تھا۔فارسی بڑی اچھی ان کو آتی تھی۔حضرت مسیح موعود کی کتب کا بڑا گہرا مطالعہ تھا۔اور اسی کی وجہ ہے کہ آپ نے جو تعلیم فہم القرآن کتاب لکھی ہے، دیکھی ہی نہیں جاسکتی جب تک اُس میں اچھی طرح مطالعہ نہ ہو۔بہر حال آپ کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے خود مجھے بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض کتب یا شاید ساری کتب ہیں پچیس مرتبہ انہوں نے پڑھیں۔قادیان سے بھی بڑی غیر معمولی محبت تھی۔دو چار سال سے اُن کی صحت کافی خراب تھی ، پھر بھی پچھلے دو سال با قاعدگی سے قادیان جلسے پر جاتے رہے۔دعا پر بھی آپ کو بڑا یقین تھا۔آپ کی بیٹی نے بتایا کہ انہوں نے کسی صحابی کا قصہ بیان کیا کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ان کے درجات بلند ہوتے جا رہے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ میرے تو ایسے اعمال نہ تھے۔اس پر انہیں بتایا گیا کہ تم نے جو اپنی نیک اولا د چھوڑی ہے وہ ہر وقت تیرے لئے دعا کرتی ہے اور اس سے ہر روز تیرے درجے میں اضافہ ہوتا ہے۔کہتی ہیں، اپنے بچوں کو نصیحت کرتے تھے کہ میرے لئے دعا کرتے رہنا۔اللہ کرے کہ ان کی اولا دنیکیوں پر قائم ہو۔جس طرح کہ وہ دیکھنا چاہتے تھے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی اولاد اور اپنی جماعت کے لئے جو دعائیں کی ہیں اس دعا کے مصداق اور ان کے بچے بھی اور باقی افراد خاندان بھی اور جماعت بھی بنے۔حضرت مصلح موعود نے بچوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ ان کی اولادیں اور اُن کی اولادیں ابد تک تیری امانت ہوں جس میں شیطان خیانت نہ کر سکے اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے والی ہوں۔( میری سارہ، انوارالعلوم جلد 13 صفحہ 189 مطبوعہ فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ ) اللہ تعالیٰ محترم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب سے مغفرت کا سلوک فرمائے ، رحم کا سلوک فرمائے ، آپ کے درجات بلند فرمائے۔ان کے بچوں کو بھی حقیقت میں اُس خون کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں۔مجھ سے بھی ان کا بہت گہرا تعلق تھا۔خلافت سے پہلے بھی تھا اور خلافت کے بعد تو پیار کا تعلق بہت بڑھ گیا تھا۔لیکن اس میں عاجزی اور اخلاص اور وفا کا بے انتہا اظہار تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرما تار ہے اور ان کی اولاد کو بھی خلافت سے خاص تعلق رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 مارچ 2014 ء تا 20 مارچ 2014 ء جلد 21 شماره 11 صفحہ 0905)