خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 108 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 108

خطبات مسرور جلد 12 108 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 فروری 2014ء - 66 عظمت و شوکت کا بھی پتا لگے اور اس کی حقیقت کا بھی پتا لگے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنے قلم سے 20 فروری 1886ء کو ایک اشتہار ”رسالہ سراج منیر مشتمل بر نشانہائے رب قدیر“ کے نام سے تحریر فرمایا جو اخبار ریاض ہند امرتسر میں یکم مارچ 1886ء کی اشاعت میں بطور ضمیمہ شائع ہوا۔اس میں آپ نے لکھا کہ ان ہر سہ قسم کی پیشگوئیوں میں سے جو انشاء اللہ رسالہ میں یہ بسط تمام درج ہوں گی ( یعنی تفصیلات کے ساتھ درج ہوں گی ) پہلی پیشگوئی جو خود اس احقر سے متعلق ہے۔آج 20 فروری 86ء میں جو مطابق پندرہ جمادی الاول ہے، برعایت ایجاز و اختصار ( یعنی مختصر مضمون بیان کرتے ہوئے ) کلمات الہیہ نمونے کے طور پر لکھی جاتی ہے اور مفصل رسالہ میں مندرج ہوگی، انشاء اللہ تعالیٰ۔“ پہلی پیشگوئی بالہام اللہ تعالیٰ و اعلامہ عز وجل خدائے رحیم وکریم بزرگ و برتر نے جو ہر چیز پر قادر ہے (جلشانہ وعزاسمہ ) مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفرکو (جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے ) تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجے سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں، باہر آویں اور تا دینِ اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تاحق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ جائے اور باطل اپنی تمام نخوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں سو کرتا ہوں اور تا وہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل ہوگا “۔(اللہ تعالیٰ نے یہاں ہر قسم کا ابہام ختم کر دیا کہ بعد کی نسل میں یا ذریت میں نہیں پیدا ہوگا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا بیٹا ہوگا) فرمایا ”خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے اس کا نام عنمو ائیل (انجام آتھم میں جو پوری پیشگوئی ہے، عربی میں لکھی ہوئی ہے، وہاں عمانوایل لکھا گیا ہے تو اصل عمانوایل ہی ہے، بہر حال ) پھر