خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 103
خطبات مسرور جلد 12 103 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2014ء رہے تھے تو وہاں کافی مخالفت ہوئی۔کچھ عرصے بعد اس گاؤں کا ایک نو جوان بشیر ہے، اس نے آکر بتایا کہ اُس نے خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ اگر یہ احمدی لوگ سچے نہیں ہیں تو انہیں تکلیف میں مبتلا کر اور اگر احمدی بچے ہیں تو مخالفین کو تکلیف میں مبتلا کر جو ایک نشان ہے۔چنانچہ پانچ دن بعد میں نے دیکھا کہ مخالفین میں دو شخص بیمار ہوئے اور شدید تکلیف میں مبتلا ہو کر فوت ہوئے جس سے مجھے یقین ہو گیا کہ یہ جماعت خدا کی طرف سے ہے اور میں سچے دل کے ساتھ ایمان لا کر احمدی ہوتا ہوں۔پھر بورکینا فاسو میں درگو (Dedougou) ریجن ہے، وہاں سے ( ہمارے مبلغ ) لکھتے ہیں کہ جب تبلیغ کے سلسلے میں مختلف گاؤں کا دورہ کیا تو ایک گاؤں پہنچے۔اس گاؤں میں ہمارے سو کے قریب ممبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مربی صاحب! کافی عرصے سے بارش نہیں ہو رہی اور ہم فصلیں کاشت نہیں کر سکے۔خاکسار نے کہا کہ آؤ خدا سے دعا کرتے ہیں اور نماز استسقاء پڑھتے ہیں۔صبح دس بجے نماز استسقاء ہو گی۔تمام گاؤں کے افراد، بچے بوڑھے خواتین سب کو اطلاع کر دیں۔جب اطلاع کی تو غیر احمدی مسلمان اپنے امام سمیت اس نماز میں شامل نہیں ہوئے۔کہتے ہیں میں نے نماز میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واسطہ دے کر کہا کہ اے میرے رب! ان لوگوں کی زمین کی پیاس بجھا دے، ہماری دعائیں ٹن اور آج یہ نظارہ گاؤں والوں کو دکھا دے۔خدا تعالیٰ نے احمدی بچوں اور خواتین اور بوڑھوں کی دعا کو سنا۔اُسی رات موسلادھار بارش ہوئی۔کہتے ہیں ہم تو نماز پڑھ کے دوسرے گاؤں میں تبلیغ کرنے چلے گئے تھے۔صبح جب جماعت ماسو کے لوگ پیغام دینے کے لئے آئے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے گاؤں میں یہ سب سے پہلی بڑی بارش برسی ہے جو خدا تعالیٰ کا بڑا افضل تھا۔اس واقعہ سے غیر احمدی مسلمان اور عیسائی بہت متاثر ہوئے جنہوں نے ہمیں نماز پڑھتے دیکھا تھا اور نتیجہ وہاں نوے (90) بیعتیں ہوئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ سے سچا تعلق ہونا چاہئے۔اور اُن کو شکر کرنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے اُن کو یونہی نہیں چھوڑا بلکہ اُن کی ایمانی قوتوں کو یقین کے درجہ تک بڑھانے کے واسطے اپنی قدرت کے صد ہانشان دکھائے ہیں۔“ (ملفوظات جلد 4 صفحہ 438) اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم لوگ اللہ تعالیٰ سے ایک سچا تعلق پیدا کرنے والے ہوں۔ایسا تعلق پیدا کرنے والے ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو اپنا نشان دکھانے والا بنائے اور ہمارے ایمانوں میں اضافہ کرنے والا بنائے۔اور آئندہ نسلوں میں بھی ہم اس روح کو پھونکنے والے ہوں کہ خدا تعالیٰ سے ایک