خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 89
خطبات مسرور جلد 11 89 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 فروری 2013ء حضرت امیر محمد خان صاحب فرماتے ہیں کہ 25 جون 1905 ء کو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خواب کے اندر اپنے گھر موضع اہرانہ میں عبادت فرماتے ہوئے دیکھا۔آپ جب عبادت سے فارغ ہوئے تو حضور گھوڑے پر سوار ہو گئے۔جب تھوڑی دور تشریف لے گئے تو فرمایا کہ کوئی ہے جو مولوی صاحب یعنی حضرت خلیفہ اول سے کہیں کہ وہ بھی جلد تیار ہوں اور یہ رقعہ اسمی نواب صاحب مولوی صاحب کو دے دیں۔رقعہ میں یہ لکھا ہوا معلوم ہوتا تھا کہ فلاں چیز جو از قسم روپیہ یا جواہرات کے ہے، ساتھ لیتے آویں۔تب میں نے عرض کی کہ حضور میں حاضر ہوں اور حضور سے رقعہ لے کر فوراً حضرت مولوی صاحب کی خدمت میں پہنچا دیا۔جب ہم سر زمین مکہ میں پہنچے۔( یہ سفر جاری ہے اور مکہ کی طرف جارہے ہیں۔جب مکہ میں پہنچے تو وہاں چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں نظر آئیں جن میں پتھر اور روڑے اور چو نا تھا اور ان پتھروں اور روڑوں اور چونے کے بیچوں بیچ بہتے ہوئے مصفی پانی کی چھوٹی چھوٹی نالیاں تھیں جسے دیکھ کر خیال آیا کہ یہ سب خدا کا فضل ہے جو پانی اس طریق سے بہ رہا ہے۔اگر یہ نالیاں زلزلے سے درہم برہم ہو جائیں تو پانی خراب ہو جائے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 6 صفحہ 138 - 139 روایات حضرت امیر محمد خانصاحب ) اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس کی اصل تعبیر کیا ہے۔لیکن بہر حال یہ اشارہ بھی لگتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے غلام مکہ مکرمہ سے ایک دن پھر اسلام کی حقیقی اور صاف اور دل و جان کو صاف کرنے والی تعلیم سے دنیا کو بھی صاف کرنے کی کوشش کریں گے اور خلافت کے نظام کے تحت یہ فیض جاری رہے گا اور مختلف قو میں اس سے پانی پئیں گی اور فائدہ اُٹھا ئیں گی اور یہ فیضان جاری رہے گا انشاء اللہ۔حضرت امیر محمد خان صاحب ہی فرماتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی وفات سے چند روز میں نے خواب میں سورج گرہن دیکھا جس کی تعبیر میں نے آپ کی وفات سمجھی۔(ماخوذاز رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 6 صفحہ 146 روایات حضرت امیر محمد خانصاحب) پھر یہ لکھتے ہیں کہ "بارہ تیرہ جنوری 1938ء کی درمیانی رات کو میں نے حضرت خلیفہ امسیح ثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذاتِ مبارک کو خواب میں چند احباب کے ساتھ اس طریق سے دعا فرماتے دیکھا کہ گویا آپ اُن احباب کے گرد گھوم کر اُن کو حفاظت میں لے رہے ہیں مگر پاؤں سے ننگے ہیں اور چوہدری فتح محمد صاحب آپ کے ساتھ ہیں۔لہذا 13 جنوری کو آپ نے مسجد مبارک میں چند احباب کے ساتھ مرزا عزیز احمد صاحب کے صاحبزادے کے متعلق دعا کی اور حضور کے اس دعا