خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 682 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 682

خطبات مسرور جلد 11 682 50 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2013 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2013ء بمطابق 13 فتح 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: عملی اصلاح کے مضمون کے بارے میں میں گزشتہ دو جمعوں سے بیان کر رہا ہوں۔گزشتہ جمعہ کو اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں جو تعلیم دی ہے، اُس کے چند پہلوؤں کا ذکر میں نے سوالوں کی صورت میں کیا تھا۔یا یہ بتا رہا تھا کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تعلیم میں ہمیں وہ باتیں بتائی ہیں اور سوال یہ تھے کہ کیا ہم یہ کرتے ہیں یا نہیں کرتے ؟ ہماری عملی اصلاح انہی چند باتوں پر ختم نہیں ہو جاتی۔اسلام کی تعلیم کے تو بے شمار پہلو ہیں۔بے شمار احکامات ہیں جو قرآن کریم نے ہمیں دیئے ہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تعلیم میں ہماری اصلاح کے لئے بڑا واضح فرمایا ہے کہ : یں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سوحکموں میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے، وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26) پس ہمارے لئے یہ بڑا خوف کا مقام ہے اور ہمیں اپنا ہر عمل اور ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر کرنے اور اُٹھانے کی ضرورت ہے۔جیسا کہ میں گزشتہ خطبوں میں بھی کہہ چکا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد قرآن کریم کی حکومت کو ہم پر لاگو کروانا تھا، اُسے قائم کرنا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور آپ کی سنت پر ہمیں چلانا تھا۔اور اس مقصد کے حصول کے لئے آپ علیہ السلا