خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 631 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 631

خطبات مسرور جلد 11 631 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء کا کیا کردار ہے؟ اس بارے میں میں نے کچھ کہا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا بھی بڑا اچھا اثر ہوا۔ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ امام جماعت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسلام کو انتہا پسندوں کے عمل نے بدنام کیا ہے۔میں اس بات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔اس تنقید کا انہوں نے جس طرح امن کے پیغام کے ساتھ جواب دیا ہے، وہ بہت شاندار ہے۔پھر ایک مہمان اندرا دیوی نے کہا کہ یہ جو خطاب تھا اس میں نہایت عمدہ اور اعلیٰ معلومات تھیں۔میں اسلام کے متعلق کوئی کتا بچہ حاصل کرنا چاہوں گی جس کی مدد سے میں اسلام کو بہتر طور پر سمجھ سکوں۔میں اسلام کے متعلق متذبذب ہوں لیکن عمومی طور پر یہ دعوت میرے لئے باعث عزت ہے۔لیکن پھر متنذ بذب اس لئے ہیں کہ مسلمانوں کا بہت سا طبقہ ان باتوں کے خلاف کرتا ہے۔پس اسلام کی حقیقی تعلیم اب جب اُن کو پتہ لگی تو بہر حال وہاں کے لوگوں کو چاہئے کہ ان سے رابطہ بھی رکھیں اور ان کولٹریچر مہیا کریں۔یہاں بھی بڑے اچھے تاثرات اوروں نے بھی دیئے۔پھر اس کے بعد آسٹریلیا میں برزبن ( Brisbane) میں مسجد کا افتتاح ہوا ہے۔وہ آپ نے خطبہ میں سن بھی لیا ہو گا۔یہاں بھی اُس کے بعد ایک reception تھی۔اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ آئے۔ممبر آف پارلیمنٹ تھے، پولیس افسر، ڈاکٹر، پروفیسر، ٹیچر، انجینئر اور مختلف آرگنائزیشن کے لوگ اور چرچ کے لوگ ، پادری، ہمسائے سب شامل ہوئے۔ایک ہمسائے Mr۔Claus Grimm ہیں جو مذہبا یہودی ہیں۔انہوں نے مسجد کی شدید مخالفت کی تھی لیکن مسجد بننے کے بعد اور جماعت احمدیہ کا رویہ دیکھنے کے بعد اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُن کا رویہ بالکل بدلا ہوا تھا۔پھر ایک دوسرے ہمسائے ہیں Mr۔Ralph Grimm یہ بھی بڑے سخت مخالف تھے۔لیکن جب ان کی غلط فہمیاں دور ہو گئیں تو دوست بن گئے اور جماعت کے حق میں پھر یہ آواز اُٹھانے لگ گئے۔اسی طرح اور بہت سارے دوست ہیں۔پھر وہیں کے ایک سٹی کونسل Logan کے ڈپٹی میئر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ احمدیہ مسلم کمیونٹی خدمت انسانیت میں بہت آگے ہے اور احمد یہ کمیونٹی کی اعلیٰ خدمات اُسے دیگر کمیونٹیز سے ممتاز کرتی ہیں جن میں ہر سال آسٹریلیا کا کلین آپ کے دوران صفائی کرنا، ریڈ کر اس کے لئے فنڈ ا کٹھے کرنا، بلڈ ڈونیشن اور دیگر فلاحی کام شامل ہیں۔اسی طرح Queensland میں اس سال کے آغاز میں آنے والے سیلاب کے