خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 618
خطبات مسرور جلد 11 618 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء پس یہ مسجد کی جو کوشش ہے، یہ آپ نے چند مہینوں میں کی۔ان کوائف سے ظاہر ہو گیا کہ جو مسجد کی جگہ ملی ہے یہ غیر معمولی طور پر ایک تو قربانیاں جو آپ نے کیں وہ تو کیں، اس کے ملنے کی جو تاریخ ہے وہ بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بغیر کسی سوچ کے اللہ تعالیٰ نے مددفرمائی اور ایک دم انتظام ہو گیا۔اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔یہ جگہ ملنا آپ کی کوششوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ثمرہ ہے۔اتنی وسیع جگہ آپ کو مل گئی ہے۔ایسی جگہ ہے کہ میرے خیال میں چند ماہ پہلے تک تو آپ میں سے بعض تصور بھی نہیں کر سکتے ہوں گے کہ یہ جگہ مل سکتی ہے۔پس یہ چیز ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے والا بنانے والی ہو۔لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ یہ فضل جو آج جماعت احمدیہ پر دنیا میں ہر جگہ ہو رہے ہیں، یہ دشمنانِ احمدیت کے اُن بلند بانگ دعووں کا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب ہے، اور جماعت احمدیہ کے حق میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اُس کی تائید کا فعلی اظہار ہے، جو دشمن نے خلافت ثانیہ میں کئے تھے کہ ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور احمدیت کو نعوذ باللہ ختم کر دیں گے۔(ماخوذ از تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 177) اُس وقت حضرت مصلح موعود نے تحریک جدید کی بنیاد رکھی تھی اور فرمایا تھا کہ اس کا جواب تبلیغ اور دنیا میں پھیل جانا ہے۔(ماخوذ از خطبه جمعه فرموده 23 نومبر 1934ء الفضل قادیان جلد 22 نمبر 66 مؤرخہ 29 نومبر 1934 صفحہ 113-114) چنانچہ احباب جماعت نے اُس وقت بھی مالی قربانیاں دیں اور دنیا میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام بھی پھیلنا شروع ہوا۔مبلغین باہر گئے ، مسجدیں بنیں اور انسانیت کی خدمت کے دوسرے کام بھی ہونے شروع ہوئے۔ہسپتال بنے ، سکول بنے۔قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے جو تھے اُن کا تو پی نہیں نام ونشان بھی ہے کہ نہیں لیکن جماعت احمدیہ آج دنیا کے دوسو سے اوپر ممالک میں موجود ہے۔ہر سال مسجد میں بھی بن رہی ہیں اور لاکھوں لوگ اسلام میں احمدیت کے ذریعہ شامل بھی ہورہے ہیں۔اس سال اللہ تعالیٰ نے مسجد کی صورت میں آپ کو ، جماعت احمدیہ جاپان کو بھی ایک انعام سے نوازا ہے جس کا بظاہر ملنے کا فوری طور پر کوئی امکان بھی نہیں تھا ، جیسا کہ میں بتا چکا ہوں۔پس ہمارے سر اللہ تعالیٰ کے اس فضل پر جھکتے چلے جانے چاہئیں اور اس کا حقیقی حق جیسا کہ میں نے کہا یہی ہے کہ اپنے اندر ایک ایسی پاک تتبدیلی پیدا کریں جو اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔تحریک جدید کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کا اظہار جو ہو رہا ہے، اس کا ایک اور اظہار