خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 43
خطبات مسرور جلد 11 43 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 جنوری 2013ء دیکھا ہے عورتوں میں لڑکیوں میں زبانوں کا ملکہ زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے وہ اپنے آپ کو پیش کر سکتی ہیں۔پھر ڈاکٹر ہیں، ٹیچر ہیں ، یہ بھی لڑکیاں اپنے آپ کو ٹیچر اور ڈاکٹر بن کے بھی پیش کر سکتی ہیں، اسی طرح لڑکے بھی۔تو اس طرف بھی توجہ ہونی چاہئے اور شعبہ کو ہر مرحلے پر پتہ ہونا چاہئے۔مقامی جماعتی نظام کو لڑکوں اور لڑکیوں کی رہنمائی اور تربیت کے لئے سال میں کم از کم دو مرتبہ اُن کے فورم منعقد کرنے چاہئیں جس میں کام اور تعلیم کی رہنمائی ہو۔ان کے شعبہ کو ایک شکوہ یہ ہے کہ بعض والدین وقف کرنے کے بعد ، حوالہ نمبر ملنے کے بعد مقامی جماعت اور مرکز دونوں سے تقریباً لا تعلق ہو جاتے ہیں یا ویسے رابطہ نہیں رکھتے جیسا کہ رکھنا چاہئے۔اور پھر ایک سٹیچ پر پہنچ کے جب شعبہ یہ کہتا ہے کہ رابطہ نہیں ہے آٹھ دس سال گزر گئے ہیں ان کو نکال دیا جائے ، تو اُس وقت پھر شکوے پیدا ہوتے ہیں۔اس لئے حوالہ نمبر ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب رابطہ ختم کر لیا اور وقف تو ہو گیا۔مسلسل رابطہ دفتر سے اور اپنے نیشنل سیکرٹری شعبہ سے بھی اور مرکز سے بھی قائم رکھنا ضروری ہے۔پھر واقفین کو اور واقفات ٹو کا نصاب مقرر ہے جو پہلے تو صرف بنیادی تھا، اب اکیس سال تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کا یہ نصاب مقرر ہو چکا ہے۔اس کو پڑھنا بھی چاہئے اور اگر امتحان وغیرہ ہوتے ہیں تو اس میں بھر پور شمولیت اختیار کرنی چاہئے۔اور اس سے اوپر جولڑکے لڑکیاں ہیں، اُن کو قرآن کریم کی تفسیر جن کو اردو آتی ہے وہ اردو میں، اور جن کو انگلش آتی ہے وہ انگلش میں Five Volume Commentary جو ہے وہ پڑھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب جو مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں، جو جو زبان آتی ہے اُس میں پڑھیں۔خطبات اور خطابات ہیں وہ با قاعدہ سنیں۔اپنا علم بڑھاتے چلے جائیں۔یہ بھی اُن کے لئے ضروری ہے اور پھر اس کی رپورٹ بھی بھیجا کریں۔جو سیکر ٹریان وقف تو ہیں یہ بھی بعض جگہ فعال نہیں ہیں۔یہ بھی صرف عہدہ سنبھال کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ان لوگوں کو بھی فعال ہونے کی ضرورت ہے۔نہیں تو اس سال انتخابات ہو رہے ہیں، جماعتوں سے یہ رپورٹیں آنی چاہئیں کہ کون کون سے سیکرٹریانِ وقف کو فعال نہیں ہیں اور اگر وہ فعال نہیں ہیں تو چاہے اُن کے ووٹ زیادہ ہوں اُن کو اس دفعہ مقرر نہیں کیا جائے گا۔نصاب کا پہلے ذکر آیا تھا۔اگر جماعت کا بھی ایک نصاب بنا ہوا ہے، اور وہاں ایسا انتظام نہیں ہے کہ علیحدہ علیحدہ انتظام ہو سکے تو جو جماعتی نصاب ہے، اُسی میں وقف کو بھی شامل ہو سکتے ہیں، پڑھیں۔تھوڑا بہت معمولی فرق ہے۔آپس میں دونوں کی کو آرڈی نیشن (Co-ordination) اگر ہو جائے تو