خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 439
خطبات مسرور جلد 11 439 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 02 اگست 2013ء اور شہیدوں کی معیت کا حقدار ہے۔(سنن الترمذى كتاب البيوع باب ما جاء في التجار وتسمية النبي الله اياهم حدیث نمبر (1209 اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والوں کو اپنی امانت اور دیانت کے معیار اللہ تعالیٰ کے حکموں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے مطابق بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔احمدی بھی بہت سارے کا روباروں میں ملوث ہیں۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنے بھی جائزے لینے چاہئیں کہ کیا ہم بھی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگیاں گزار رہے ہیں؟ کیا ہم بھی اپنوں میں کمزوروں کے حقوق ادا کر رہے ہیں؟ کیا ہم اپنے کاروباروں میں انصاف اور دیانتداری سے کام لے رہے ہیں؟ کیا ہم اپنے معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق ادا کرنے والے ہیں؟ کیا ہم اپنے آپ کو برائیوں سے بچانے والے ہیں؟ یہ رمضان جو آتا ہے تو اس میں جب نیکی کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے تو ان باتوں کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک ہر قسم کی ان برائیوں سے جن سے اللہ تعالیٰ نے روکا ہے،اُن سے رکنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 34 مورخہ 23 اگست تا 29 اگست 2013 ، صفحہ 5 تا صفحه 8)