خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 402
خطبات مسرور جلد 11 402 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جولائی 2013ء یہ اُن کے جذبات تھے جو انہوں نے اُس وقت لکھے۔بہر حال بہت نیک اور مخلص انسان تھے۔جب تک چلنے کے قابل تھے، باقاعدہ مجھے ملنے آتے رہے۔جب چلنے کے قابل نہیں رہے، تو wheel chair پر آ کے ملتے تھے۔یہ مسجد فضل میں جمعہ پڑھا کرتے تھے تو جب میں یہاں آنے کے لئے ، کار میں بیٹھنے کے لئے باہر نکلتا تھا تو ہمیشہ wheel chair پر بیٹھے ہوتے تھے۔جب تک یہ آسکے، آتے رہے اور اُس وقت بڑی وفا اور پیار ان کے چہرے سے چھلک رہا ہوتا تھا۔ملتے تھے ، سلام علیک ہوتی تھی۔اُس کے بعد بھی ان کے نواسے نے ذکر کیا کہ خلافت سے ان کا بڑا تعلق تھا اور بڑا اظہار کیا کرتے تھے۔یہ نواسہ ان کا واقف زندگی ہے اور آجکل سویڈن میں مربی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بھی اپنے نانا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔بہر حال یہ جنازے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا جنازہ حاضر بھی ہے۔اس لئے جمعہ کی نماز کے بعد میں باہر جاکے نماز جنازہ ادا کروں گا۔احباب یہیں مسجد میں ہی صفیں درست کر لیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 31 مورخه 02 اگست تا 08 اگست 2013 ، صفحہ 5 تا صفحه 8)