خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 380
خطبات مسرور جلد 11 380 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 جولائی 2013ء انداز میں پڑھی کہ وہاں ایک عجیب ماحول پیدا ہو گیا تھا۔میرا خیال ہے کہ ایم ٹی اے والے انشاء اللہ دکھائیں گے۔ایک تو آواز بھی اُن کی اچھی تھی ، پھر وہیں کے لوکل بچے بھی بیچ میں شامل ہوئے اور اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مدح تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کے بارے میں ذکر تھا۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا تو تھا کہ ہمیں جلسہ پر پڑھنے کا موقع دیا جائے لیکن موقع نہیں ملا تو بہر حال انہوں نے نظم پڑھ کر سنائی۔جرمنی کی انتظامیہ کو میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں اگر ایسے لوگ نظمیں پڑھنا چاہیں تو اُن کو جلسہ کے بعد میں پڑھنے کے لئے اجازت دیا کریں، بجائے اس کے کہ صرف اردو کی نظمیں پڑھی جایا کریں۔مختلف لوگ ہوتے ہیں، مختلف قومیتیں ہوتی ہیں اُن کو اجازت ملنی چاہئے۔لجنہ میں بھی اس دفعہ جرمن نظم پڑھنے والوں کا شکوہ ہے کہ اُن کو بہت تھوڑا موقع ملا اور آخر میں اردو نظمیں زیادہ پڑھی گئیں۔اس لئے اُن کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔بھیجیم کے ایک مقامی دوست ہیں، یہ بھی جلسہ میں شامل ہوئے۔یہ بیان کرتے ہیں کہ میں جماعت احمدیہ کی باہمی اخوت، پیار و محبت اور انسانیت کی خدمات سے بہت متاثر ہوا ہوں۔کہتے ہیں میں نے دوسال سے جماعت کی تعلیم پرریسرچ کی ہے۔میں مسلمان بھی تھا لیکن اس بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا۔میں نے ایک روز خواب میں اذان کی آواز سنی تو میں نے سوچا کہ مجھے نماز کی طرف بلایا جا رہا ہے۔یعنی اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہے۔آج جب میں نے خلیفہ وقت کا مہمانوں سے خطاب سنا ( یہ جرمن مہمانوں سے انگلش میں تھا ) تو اس نے میرے اندر تبدیلی پیدا کر دی اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہو جاؤں۔چنانچہ انہوں نے بیعت کی۔پھر ہمارے وہاں کے ایاد عودہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ جلسہ کے پہلے روز شام کو ایک گھا نین زیر تبلیغ دوست کو صدر صاحب جماعت ایک جگہ کے لے کر آئے تو یہ پتہ لگا کہ نوجوان کا دل جماعت کی طرف سے صاف ہے بلکہ تقریبا احمدی ہیں۔لیکن پوچھنے پر بتایا کہ بیعت ابھی نہیں کر سکتا کیونکہ بعض مشکلات ہیں۔بہر حال کہتے ہیں اُس وقت تو چلے گئے اور رات کو سونے کے لئے جب آئے تو بڑے جوش سے کہنے لگے کہ اب میں نے خلیفہ وقت کا پیغام یعنی تقریر جو جر من مہمانوں کے سامنے تھی ، وہ خطاب سن لیا ہے اب کوئی وجہ باقی نہیں رہی کہ میں احمدی نہ ہوں۔چنانچہ ابھی بیعت کر کے آ گیا ہوں۔ایک عیسائی دوست جلسہ میں شامل ہوئے ، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے