خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 362 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 362

خطبات مسرور جلد 11 362 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 جون 2013ء شادی ہوئی تو یہ لا ہور آ گئیں۔جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھیں۔سکول میں ہیڈ مسٹرس تھیں۔ریٹائر تھیں۔1947ء میں ان کی پیدائش ہوئی تھی اور یہ اپنے حلقے کی سیکرٹری اصلاح وارشاد بھی تھیں۔اور اپنے بچوں کو بھی جماعتی کاموں میں آگے لانے میں ان کا بہت ہاتھ تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی درجات بلند فرمائے۔اور شہید مرحوم اور ان کی والدہ کی جو اولاد ہے اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو اور جماعت سے ان کا پختہ تعلق قائم کرے۔میں نے تعزیت کا پیغام جب بھیجا تھا تو شہید مرحوم کے جو ایک بھائی ہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت کے لئے تو ہماری جان ہر وقت حاضر ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے میں کوئی کسی قسم کی بھی بزدلی پیدا نہیں ہوگی۔اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت بھی رکھے اور جہاں جرات عطا فرمائے وہاں اپنے فضل سے ہی اپنی حفاظت کے حصار میں ان سب کو رکھے۔جیسا کہ میں نے کہا جمعہ کی نماز کے بعد انشاء اللہ جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 جولائی 2013 ء تا 18 جولائی 2013 ء جلد 20 شمارہ 28 صفحہ 5 تا 8 )