خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 349 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 349

خطبات مسرور جلد 11 349 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2013ء نے مئی میں تحریک کی کہ مئی میں ہی چندے کی ادائیگی مکمل ہو جائے تو انہوں نے فوراً اپنی ادا ئیگی کر دی بلکہ کچھ زیادہ دے دیا اور گیارہ جون کو شہادت سے ایک دن قبل موصیان کی میٹنگ کا انعقاد کیا اور بڑے پر اثر انداز میں وصایا اور چندوں کے نظام کی اہمیت بیان کی۔اچھے بولنے والے بھی تھے۔انٹرن شپ کے لئے احمدیوں کی کافی مدد کیا کرتے تھے۔ان کی اہلیہ محترمہ صبا حامد صاحبہ اور دو بیٹیاں ہیں، عروسہ حامد چودہ سال کی ، بارعہ حامد سات سال کی۔اور بیٹا راسخ احمد نو سال کا۔اللہ تعالیٰ ان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور ہر موقع پر خود ان کا حامی و ناصر ہو۔ان کے باقی بھائی اور بہنیں وغیرہ پاکستان سے باہر ہی مقیم ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 5 جولائی 2013 ء تا 13 جولائی 2013 ، جلد 20 شمارہ 27 صفحہ 5 تا 8 )