خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 338
خطبات مسرور جلد 11 338 24 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 جون 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 14 جون 2013ء بمطابق 14 احسان 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: وَقَالُوا لَن يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصْرَى تِلْكَ آمَانِيُهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ - بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةَ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔(البقرة: 112-113) ان آیات کا ترجمہ ہے: اور وہ کہتے ہیں کہ ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوگا سوائے اُن کے جو یہودی یا عیسائی ہوں۔یہ محض اُن کی خواہشات ہیں۔تو کہ کہ اپنی کوئی مضبوط دلیل تو لا ؤ، اگر تم سچے ہو۔نہیں نہیں۔سچ یہ ہے کہ جو بھی اپنا آپ خدا کے سپر د کر دے اور احسان کرنے والا ہو تو اُس کا اجر اُس کے رب کے پاس ہے اور اُن لوگوں پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔گزشتہ دنوں مجھے کسی نے لکھا کہ پاکستان میں جونئی حکومت بنی ہے، یہ بھی حسب سابق احمد یوں کے ساتھ وہی کچھ کرے گی جیسے پہلے بھی یہ لوگ کرتے رہے ہیں۔اور ایک وزیر کا نام لیا کہ وہ تو پہلے بھی احمدیوں کے ساتھ اچھا نہیں رہا۔اب پھر ایسے حالات ہو جا ئیں گے۔لکھنے والے نے اس پر اپنی بڑی فکر کا اظہار کیا ہوا تھا۔یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے کیا ہوتا ہے لیکن چاہے یہ حکومت ہو یا کوئی اور حکومت ہو جب پاکستان میں ایک قانون احمدیوں کے خلاف ایسا بنا ہوا ہے جس میں ظلم کے علاوہ کچھ نہیں تو پھر اس قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس لئے اگر کوئی فکر کرنی ہے تو وہ پاکستان میں احمدیوں کے لئے ہمیشہ کی اور مستقل فکر ہی ہے۔اور پاکستانی احمد یوں کو خود بھی اس لحاظ سے دعاؤں کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اگر تو ہم نے دنیا وی حکومتوں سے کچھ لینا ہے تو بیشک یہ سوچ