خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 337
خطبات مسرور جلد 11 337 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 7 جون 2013ء تو یہی لوگ ہیں جن میں خدا نظر آتا ہے۔یہی لوگ ہیں جو اپنے رب کا پیار حاصل کرنے والے ہیں۔یہی لوگ ہیں جو دنیا کو خدا سے ملنے کے راستے دکھا سکتے ہیں۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک اس حالت کو حاصل کرنے والا ہو اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ عاجزی اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی محبت میں بڑھتے چلے جانے والا ہوتا کہ نجات اخروی حاصل کرنے والا ہو۔جماعت پاکستان کے لئے جو وہاں پاکستان میں حالات ہیں اُن کے لئے بھی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ اُن کی مشکلات کو دور فرمائے ، اُن کے ایمانوں کو مضبوط رکھے اور خدا تعالیٰ سے تعلق میں اللہ تعالیٰ اُن کو بڑھاتا چلا جائے۔پاکستان میں رہنے والے احمدی بھی اپنے ایمان اور ایقان کے لئے خاص طور پر بہت دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے قرب کا مقام ہر ایک کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 28 جون 2013 ء تا 4 جولائی 2013ء جلد 20 شمارہ 26 صفحہ 5 تا7)