خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 320
خطبات مسرور جلد 11 320 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 مئی 2013ء پھر عربوں کے بارے میں سوال کیا کہ کیا تحریکات جاری ہیں۔عرب ممالک کی کیا صورتحال ہے؟ تو اس بارے میں بھی میں نے اُن کو بتایا کہ پہلے جو عرب حکومتیں ہٹائی گئیں تھیں یا جن کو ہٹائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ان کو مغربی طاقتیں ہی سپورٹ (Support) کرتی تھیں۔اب عرب ممالک کی ان تحریکات میں بھی جو مخالفین ہیں یا Rebells ہیں ان کو بھی مغربی طاقتیں سپورٹ کر رہی ہیں۔اس کے پیچھے کیا نظریات ہیں، کیا سوچ ہے یہ تو وہ بہتر جانتے ہیں اور اس بارے میں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، لیکن میرے نزدیک بظاہر یہ لگتا ہے کہ مغربی طاقتیں اسلام اور عربوں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہیں۔اسی طرح میں نے مصر کی مثال دی کہ وہاں کیا تھا اور اب کیا ہو رہا ہے؟ لیبیا میں کیا ہورہا ہے؟ شکر ہے کہ انہوں نے یہ باتیں کچھ حد تک اسی طرح بیان کیں لیکن عام طور پر پریس والے لکھا نہیں کرتے۔پھر میں نے ان کو یہ بھی کہا کہ اگر مغربی طاقتوں نے جمہوریت قائم کرنی ہے تو پھر انصاف سے جسے جمہوریت کہتے ہیں ، اُس کو قائم کرنے کی کوشش کریں۔پھر شام کے حوالے سے بھی انہوں نے بات کی کہ وہاں لڑائیاں ہو رہی ہیں ، یہ کیا ہے؟ اُن کو بھی میں نے بتایا کہ پہلے یہ شیعوں اور سینیوں کا مسئلہ تھا۔اب اس میں اور بہت ساری باغی تحریکیں شامل ہوگئی ہیں۔اور ان کے آپس میں بھی تضادات ہیں اور وہاں اب صرف آپس کی مقامی سیاست یا جنگ نہیں رہی بلکہ یہ مغربی ملکوں کے مفادات کا مسئلہ بن چکا ہے۔اور دوسرے دونوں فریق بددیانت ہیں اور دونوں کو مغربی ممالک سپورٹ کر رہے ہیں۔ان کو میں نے بتایا کہ دنیا اب ایک گلوبل و تیج ہے۔ہر ایک دوسرے کے حالات سے متاثر ہوتا ہے۔روس شام کی حکومت کی مدد کر رہا ہے۔دوسری طرف باقی جو مغربی طاقتیں ہیں باغیوں کی مدد کر رہی ہیں۔بہر حال دونوں کے مفاد میں یہ ہے کہ جنگ بند ہو اور دونوں اب اس کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔تو بہر حال اس بات کو بھی انہوں نے اپنی خبر میں لگایا۔پھر مجھے کہتی ہیں کہ آپ کا پیغام امن کا ہے، یہ پھیل کیوں نہیں رہا؟ اُس کو میں نے بتایا کہ ہمارا پیغام تو پھیل رہا ہے اور آہستہ آہستہ دنیا اس کو قبول کر رہی ہے۔اگر موجودہ نسلیں دین کو قبول نہیں کریں گی تو آئندہ نسلیں قبول کر لیں گی۔ہم تو ہمت سے اس پیغام کو پہنچاتے چلے جارہے ہیں اور ہم نے ہمت نہیں بارنی۔اور اس کو میں نے کہا اگر ہم آپ لوگوں کے دل نہ جیت سکے تو آپ کی اولادوں کے دل انشاء اللہ تعالیٰ ضرور جیتیں گے۔پھر مذہب کے بارہ میں باتیں ہوئیں۔اُن کو میں نے یہ بھی بتایا کہ ہر مذہب خدا کی طرف سے تھا۔