خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 246 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 246

ނ 66 246 خطبات مسرور جلد 11 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 اپریل 2013ء اور اُس کے سامنے اپنے گناہوں کے خوف سے فروتنی کرو۔کیا تمہیں اُس قوم کا انجام بھول گیا جنہوں نے تم ، پہلے تکذیب کی؟ یا خدائے سزاد ہندہ کی کتابوں میں تمہیں بری رکھا گیا ہے؟ پس اپنے بدخطرات سے خدا تعالیٰ کی طرف پناہ لے جاؤ، اگر ڈرنے والے ہو۔ایک ایک ہو کر کھڑے ہو جاؤ۔اور عداوت کرنے والوں سے پر ہیز کرو۔پھر فکر کرو کہ کیا تمہیں وہ ثبوت نہیں دیئے گئے جو تم سے پہلے کافروں کو دیئے گئے؟ اور کیا تمہارے پاس نشان نہیں آئے ؟ کیا تم خدا کی تحقیر کرنے سے حقیر اور ذلیل نہیں ہو چکے؟ کیا تمہارے یہ تمام قرض ، قرضداروں کی طرح ادا نہیں کئے گئے ؟ پس اُس منعم حقیقی کی قسم ہے جس نے مجھے اس محل میں وارد کیا اور میری تصدیق کے لئے باندھا اور کھولا اور مجھے اولا د دی۔اور میرے لئے دشمنوں کو ہلاک کیا۔اور اپنے نشانوں میں ایجاد اور اعدام کو دکھایا۔( بنانے اور بگاڑنے کے ، دونوں طرح کے نشان دکھائے) اور مذاہب کے جلسہ میں پیدا کرنے کا نشان دکھایا۔( یہ بھی پیشگوئی کے مطابق وہ جلسہ تھا جہاں آپ کی کتاب پڑھی گئی تھی اور گوسالہ مقتول میں مارنے کا نشان دکھلا یا۔اور قولی نشان اور فعلی نشان دیکھنے والوں کے لئے دکھلایا۔اور خدا تعالیٰ نے کسوف اور خسوف تم کو رمضان میں دکھلایا۔اور میری بلاغت کے ساتھ تم کو ملزم کیا اور مجھ کو قرآن سکھلایا۔فرمایا: ”اے لوگو! میں رب قدیر کی طرف سے تمہارے پاس آیا ہوں۔پس کیا تم میں کوئی ایسا آدمی ہے جو اُس غیور کبیر سے خوف کرے، یا غفلت کے ساتھ ہم سے گزر جاؤ گے اور تم نے اپنے مکروں کو انتہا تک پہنچا دیا اور شکاریوں کی طرح حیلہ بازی میں بڑی دیر لگائی۔پس کیا تم نے بجز خذلان اور محرومی کے کچھ اور بھی دیکھا اور کیا تم نے وہ امر پایا جس کو ڈھونڈ ا بغیر اس کے کہ ایمان کو ضائع کرو۔“ ( وہ باتیں جو ڈھونڈیں، کیا تم نے پالیس؟ اس کے بغیر کہ تمہارا ایمان بھی ضائع نہ ہو ) پس اے مسلمانوں کی اولاد! خدا سے ڈرو۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا نے کیسے میری بات کو پورا کیا۔اور اپنی بخشش میرے لئے بہت دکھلائی۔پس تمہیں کیا ہو گیا کہ خدا کے نشانوں کی طرف منہ نہیں کرتے۔اور میرے لئے ملامت کے تیر پیکان پر رکھتے ہو۔کیا تم نے اپنے زعم کا بطلان نہیں دیکھا اور اپنے وہم کی خطا تم پر ظاہر نہیں ہوئی پس اس کے بعد مذمت کے لئے کھڑے مت ہو اور بعد آزمائش کے جھوٹ کومت تر اشو ، اور زبانوں کو بند کرو اگر تم متقی ہو۔اُس آدمی کی طرح تو بہ کرو جو شرمندہ ہوتا ہے اور اپنے انجام اور بدعا قبت سے ڈرتا ہے اور خدا تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے۔“ (حجۃ اللہ روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 192 193) اللہ تعالیٰ عامۃ المسلمین کے دل کھولے۔یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو سمجھنے والے ہوں ،