خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 210
خطبات مسرور جلد 11 210 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 اپریل 2013ء پس صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وقت ہی اتحاد اور اتفاق کو ترقی دینے کا وقت نہیں تھا بلکہ آج بھی جبکہ ہم بہت بڑا دعویٰ لے کر کھڑے ہوئے ہیں کہ اس ملک کو اسلام کے جھنڈے تلے لا ئیں گے، سب سے پہلے اپنے اندرا تفاق و اتحاد کوترقی دینے اور اُس کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی ضرورت ہے۔اگر تمام عہد یداروں اور ہر فرد جماعت نے اکائی بننے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو مسجد اور خانہ خدا کا حق ادا کرنے والے نہیں بن سکتے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ مسجد کی خوبصورتی اُس وقت کام آ سکتی ہے جب اس کے اندر آنے والوں کی روح کی خوبصورتی نظر آئے۔جب ہر احمدی کے قول و فعل میں عبادت کے ساتھ ایک دوسرے کے لئے محبت اور پیار کے جذبات نظر آئیں۔اس بات کو قرآنِ کریم نے بھی کھول کر ہمارے سامنے رکھ دیا ہے۔میں نے جو آیت شروع میں تلاوت کی۔اس کا ترجمہ بھی آپ نے سن لیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپس میں محبت اور پیار پیدا کرو۔پس اگر یہ پیدا نہیں ہوگا تو خدا تعالیٰ کے بنا گمراہی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا انعام اور احسان ہے کہ تمہیں اُس نے ایک کر دیا۔پس خدا تعالیٰ کے ہر ارشاد پر، ہر حکم پر، ہر ہدایت پر ایک سچے مومن کو غور کرنا چاہئے۔ان حکموں سے نہ میں باہر ہوں، نہ آپ باہر ہیں، نہ کوئی عہد یدار باہر ہے، نہ کوئی مربی یا مبلغ باہر ہے، نہ ہی کوئی فرد جماعت باہر ہے، چاہے وہ مرد ہے یا عورت ہے۔جب تک اللہ تعالی کی رسی کو ہم مضبوطی سے پکڑے رکھیں گے، جب تک ہم قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے والے بنے رہیں گے، جب تک ہم اللہ تعالیٰ کے اس احسان کو یادرکھیں گے کہ اُس نے ہمیں احمدی ہونے اور احمدیت پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائی، ہم اللہ تعالیٰ کا بھی حق ادا کرنے والے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کے گھر کا بھی حق ادا کرنے والے ہوں گے۔جب تک ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلام صادق اور زمانے کے امام کی باتوں کو مضبوطی سے تھامے رکھیں گے، ہم اللہ تعالیٰ کی نعمت کا حق ادا کرنے والے اور اُس کے انعاموں اور احسانوں کا شکر ادا کرنے والے ہوں گے۔جب تک ہم میں سے ہر ایک جو خلیفہ وقت سے عہد بیعت باندھتا ہے، خلیفہ وقت کی باتوں کو نہ صرف سنے گا بلکہ اُن پر عمل کرنے کی کوشش کرے گا، وہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کی قدر کرنے والا کہلائے گا۔پس ہمیشہ یادرکھیں کہ قرآن کریم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلافتِ احمد یہ یہ سب حبل اللہ ہیں، اللہ تعالیٰ کی رہتی ہیں۔اُن میں سے ایک کڑی بھی اگر ایک احمدی نظر انداز کرے گا تو وہ اُن لوگوں میں شمار ہو گا جو دوبارہ آگ کے گڑھے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پس ہراحمدی کو یہ بات اپنے پیش نظر رکھنی چاہئے کہ حبل اللہ کو پکڑنا اور اللہ تعالیٰ کی نعمت کو یا درکھنا اور اُس کا