خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 208 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 208

خطبات مسرور جلد 11 208 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 اپریل 2013ء اچھی نصیحت کے ساتھ دعوت دے اور ان سے ایسی دلیل کے ساتھ بحث کر جو بہترین ہو۔یقینا تیرا رب ہی اسے، جو اس کے راستے سے بھٹک چکا ہو، سب سے زیادہ جانتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کا بھی سب سے زیادہ علم رکھتا ہے۔گزشتہ جمعہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پین کی اس دوسری مسجد کا افتتاح ہوا۔جماعت ساری بڑی خوش تھی بلکہ ہے۔اور میں نے اس کے حوالے سے کچھ باتیں آپ سے کہی تھیں۔اسی حوالے سے بعض امور کی طرف اب میں مزید توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جیسا کہ ہم دنیا میں ہر جگہ دیکھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ : اس وقت ہماری جماعت کو مساجد کی بڑی ضرورت ہے۔یہ خانہ خدا ہوتا ہے۔جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہو گئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی۔اگر کوئی ایسا گاؤں ہو یا شہر جہاں مسلمان کم ہوں یا نہ ہوں اور وہاں اسلام کی ترقی کرنی ہو تو ایک مسجد بنادینی چاہیے۔پھر خدا خود مسلمانوں کو کھینچ لاوے گا۔لیکن شرط یہ ہے کہ قیام مسجد میں نیت بہ اخلاص ہو۔محض للہ اُسے کیا جاوے۔نفسانی اغراض یا کسی شہر کو ہرگز دخل نہ ہو۔تب خدا برکت دے گا۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 93 ایڈ یشن 2003، مطبوعہ ربوہ ) یہ اقتباس میں پہلے بھی کئی دفعہ پیش کر چکا ہوں لیکن اس میں بیان کردہ باتیں اتنی اہم ہیں کہ ہر احمدی کو بار بار انہیں سامنے رکھنا چاہئے۔پہلی بات یہ کہ یہ خانہ خدا ہے۔خانہ خدا کے لئے جو باتیں ہمیں پیش نظر رکھنی چاہئیں ان کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔اگر یہ یقین ہے کہ خدا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر احمدی اس یقین پر قائم ہے کہ خدا ہے تو پھر اُس کے گھر کے احترام، عزت اور اُسے آباد کرنے کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی۔اور جب خدا تعالیٰ کی خاطر اُس کے گھر کو آباد کرنے کی طرف توجہ ہوگی تو پھر عبادت کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ کے بندوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف بھی توجہ ہو گی۔آپس میں پیارو محبت سے رہنے کی طرف بھی توجہ کرنی ہوگی۔اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسجد کے حوالے سے ہی فرماتے ہیں کہ : جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ سب مل کر اسی مسجد میں نماز با جماعت ادا کیا کریں“۔فرمایا ” جماعت اور اتفاق میں بڑی برکت ہے۔پراگندگی سے پھوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ وقت ہے کہ اس وقت