خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 168
خطبات مسرور جلد 11 168 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 مارچ 2013ء کی کمینگی کے اظہار ہونے لگے ہیں۔صف اول میں گو پاکستان کے ملاں اور نام نہاد علماء ہی ہیں۔کوئی موقع نہیں چھوڑتے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف انتہائی ذلیل اور مذموم حرکتوں کے مرتکب نہ ہور ہے ہوں۔احمدیوں کے دلوں کو چھلنی کرنے کے موقعے تلاش کرتے ہیں۔احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس لئے محبت اور وفا کا تعلق رکھتے ہیں کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے عاشق صادق ہیں۔یہ احمدیوں کا جرم ہے۔احمدیوں کا یہ وفا کا تعلق اس لئے ہے، یہ محبت کا تعلق اس لئے ہے کہ اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے اندر حقیقی عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدا کیا۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے محبت کا تعلق اس لئے رکھتے ہیں کہ حقیقی تو حید کا فہم و ادراک ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے عطا ہوا۔پس جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دشمنی کی وجہ سے اپنی حدوں کو پھلانگ رہے ہیں، اُن کا مقابلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق اور اللہ تعالیٰ کی توحید کی منادی کرنے والے سے ہے۔اللہ تعالیٰ کے اُس بندے سے ہے جس کی اللہ تعالیٰ پر واہ کرتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ عابد کی پرواہ کرتا ہے اور اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑا عابد کوئی نہیں۔ماضی میں بھی ہم دشمنوں کا انجام دیکھتے آئے اور آجکل بھی دیکھ رہے ہیں۔پاکستان میں بھی ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں کہ ان مغلظات بکنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے ایسے طریقے سے پکڑا جو یقیناً بہت سوں کے لئے عبرت کا باعث بنایا عبرت کا باعث بننے والا تھا اور ہے۔پاکستان میں بھی دیکھنے والے دیکھ رہے ہیں۔میں بوجوہ بعض جگہوں کے نام تو نہیں لیتا جہاں ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں ان دریدہ دہنی کرنے والوں کو ، بیہودگیاں کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے پکڑا۔یہ دریدہ دہنی کرنے والے کئی قسم کے ہیں۔جو بڑے نیک، پارسا تھے۔ان کو کسی نہ کسی گھناؤنے الزام میں، نہ صرف الزام میں بلکہ جرم میں اُن کے اپنے لوگوں نے جو انہیں بہت بڑا بزرگ سمجھتے تھے، ذلیل کر کے اپنے علاقے سے نکلوایا یا نکال دیا۔یا پھر یہ بھی ایسے لوگوں کے ساتھ ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کسی اور رنگ میں ان کی ذلت کے نظارے دکھا کر جہاں اُن کے حامیوں کو شرمندہ کیا، وہاں احمدیوں کے ایمان کو بھی مضبوط کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ان الزام تراشیاں کرنے والوں نے بعض ایسی ایسی ذلیل حرکات کی ہیں کہ بعض لوگ مجھے واقعات لکھتے ہیں اور بعض دفعہ اخباروں میں بھی آجاتی ہیں کہ ان کا تو میں یہاں بیان بھی نہیں کر سکتا۔کس قسم کی گھٹیا سوچیں ہیں۔کس قسم کے گھٹیا ان کے عمل ہیں اور دشمنی ہے زمانے کے امام کے ساتھ۔عوام کی اکثریت