خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 117 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 117

خطبات مسرور جلد 11 117 8 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 فروری 2013ء خلف خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسروراحمد فرمودہ مورخہ 22 فروری 2013ء بمطابق 22 تبلیغ 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج کے خطبہ کے لئے میں پیشگوئی مصلح موعودؓ کے حوالے سے کوئی موضوع سوچ رہا تھا تو خیال آیا کہ عمومی طور پر ہم پیشگوئی مصلح موعود بیان کرتے ہیں۔اُس کی تھوڑی سی مختصر وضاحت کرتے ہیں۔مجملاً بعض کاموں کا ذکر کرتے ہیں جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کئے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو خدا داد علم ، ذہانت اور فراست عطا فرمائی تھی اُس کے بہت سے پہلو ہیں۔خلافت سے پہلے بھی آپ کی تحریرات اور تقریریں علم و معرفت سے بھری ہوئی ہیں۔آپ کی کتب، تقریریں اور مضامین انوار العلوم کے نام سے کتاب میں مختلف جلدوں میں چھپی ہوئی ہیں۔اب تک تیس جلدیں اس کی شائع ہو چکی ہیں اور ہر جلد 600 سے اوپر صفحات پر مشتمل ہے۔مزید بھی انشاء اللہ چھپیں گی۔یہ مکمل نہیں ہو ئیں۔اسی طرح آپ کے خطبات جمعہ ہیں یہ بھی بہت سے ہیں۔جس کی 24 جلدیں شائع ہو چکی ہیں اور یہ بھی اسی طرح ہر جلد جو ہے 600 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ابھی خطبات کی 1942-43ء تک کی جلدیں چھپی ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا مزید انشاء اللہ چھپیں گی۔فضل عمر فاؤنڈیشن جو آپ کے کام کو ، خطبات کو ، تقاریر کو جمع کرنے کے لئے، پھیلانے کے لئے بنائی گئی تھی وہ ان تقاریر اور مضامین وغیرہ کے ترجمے بھی مختلف زبانوں میں کروا رہی ہے اور انشاء اللہ تعالی انگریزی میں تو بعض کتابوں کے شاید جلد ہی مہیا ہو جائیں، کچھ موجود بھی ہیں۔اور پھر باقی زبانوں میں بھی ہوں گے۔کچھ عربی میں بھی ترجمہ ہو چکے ہیں اور شائع بھی ہو چکے ہیں۔میرا خیال ہے اردو کے بعد زیادہ تر کام عربی میں ہوا ہے۔ہمارے مختلف ممالک کے جامعات کے طلبہ بھی ان کے ترجمے کر رہے ہیں۔شاھد پاس کرنے کے لئے جو مقالہ لکھا جاتا ہے اُن کو بھی