خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 101
101 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 فروری 2013ء خطبات مسرور جلد 11 اس میں جو بڑے بڑے علماء کہلاتے تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بڑے قریبی بھی تھے وہ جماعت سے علیحدہ ہو گئے ،خزانہ لے کے چلے گئے اور پھر مختلف وقتوں میں اندرونی اور بیرونی فتنے بھی اُٹھتے رہے۔لیکن ہر موقع پر اللہ تعالیٰ کی مدد آپ کے شاملِ حال رہی۔یہ اولوالعزم ہر فتنہ اور ہر سختی کا بڑا مردانہ وار مقابلہ کرتا رہا۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔آخر وہی جماعت ترقی کرتی رہی جس کے ساتھ خدا تعالی کی تائید تھی اور جو خلافت کے ساتھ وابستہ تھے۔اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ کس طرح ترقی کر رہی ہے۔آج کی جو روایات ہیں، اب میں بیان کرتا ہوں۔حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب فرماتے ہیں۔انہوں نے 1894ء میں بیعت کی تھی۔کہتے ہیں کہ میں نے رویا میں حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی میں دیکھا تھا جو حضرت محمود کی خلافت کے متعلق تھا۔جب حضرت خلیفہ اول کو چوٹ لگی اور آپ کو ماشرہ کی تکلیف ہوئی۔( یہ بیماری ہے خون کے دباؤ میں یا جسم میں کسی وجہ سے سوجن وغیرہ ہو جاتی ہے اور پیٹ کی بھی خرابی ہوتی ہے ) بہر حال کہتے ہیں آپ کو ماشرہ کی تکلیف ہوئی تو میں نے حضرت محمود کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر یہ اقرار کیا تھا کہ میں آپ کا پہلا غلام ہوں۔تو مجھے آپ نے فرمایا کہ سمجھ میں نہیں آیا۔تو جناب شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے بتلایا کہ ان کو بذریعہ رویا اور الہام کے یہ بتلایا گیا ہے کہ ہم نے محمود کوخلیفہ بنادیا ہے۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ جلد نمبر 6 صفحہ 75-76 از روایات حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب) حضرت امیر محمد خان صاحب۔پچھلی روایتوں میں بھی ان کی روایتیں، امیر خان صاحب کے نام سے پڑھتا رہا ہوں۔ان کے کسی عزیز نے مجھے لکھا کہ ان کا نام امیر محمد خان تھا۔تو بہر حال روایت میں لکھنے والے نے تو شروع میں امیر خان ہی لکھا ہے لیکن آگے روایتوں میں ان کے ایک خط کا ذکر آتا ہے اُس سے پتہ لگتا ہے کہ اصل نام ان کا امیر محمد خان ہی ہے۔بہر حال انہوں نے 1903ء میں بیعت کی تھی۔کہتے ہیں کہ 23 نومبر 1913ء کو میں نے خواب کے اندر ایک سرس کا درخت دیکھا جس کے ساتھ کچھ بڑی بڑی خشک پھلیاں لٹک رہی تھیں جس کی کھڑ کھڑاہٹ سے اس قدر شور پڑ رہا تھا کہ کسی کو آواز بھی سنائی نہیں دیتی تھی۔تب اللہ تعالیٰ نے بارش برسائی جس سے وہ تمام سوکھی ہوئی پھلیاں جھڑ گئیں۔اس پر حضرت اولوالعزم نے فرمایا ( یعنی حضرت مصلح موعود نے خواب میں ہی فرمایا) کہ شیطان کا گھر اجڑ گیا، بر باد ہو گیا۔اب زمین سے سبزہ اُگے گا اور غلبہ پیدا ہوگا اور میوے لگیں گے۔اس پر بعض اشخاص نے ان خشک پھلیوں