خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 100 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 100

خطبات مسرور جلد 11 100 7 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 فروری 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 15 فروری 2013ء بمطابق 15 تبلیغ 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے واقعات اور روایات کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، اُس کے میں نے مختلف عنوان بنائے تھے، جو بیان ہوتے رہے۔آج کا خطبہ اس سلسلہ کا آخری خطبہ ہوگا۔ویسے میں نے متعلقہ لوگوں کو کہا ہے کہ رجسٹر دوبارہ چیک کر لیں۔اگر کچھ روایات رہ گئی ہو ئیں تو پھر کسی وقت بیان ہو جا ئیں گی۔یہ حسن اتفاق ہے کہ یہ خطبات فروری کے مہینہ میں ختم ہور ہے ہیں اور جن روایات پر ختم ہور ہے ہیں اُن کا تعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے۔ایک دوروایات میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کر دی تھیں اور آج تقریباً ساری ہی وہ روایات ہیں یا رویا ہیں، جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے متعلق ہیں۔پانچ دن کے بعد یو م مصلح موعود بھی منایا جائے گا۔20 فروری کو جماعت میں منایا جاتا ہے۔یہ اس لئے نہیں کہ مصلح موعود کی پیدائش تھی بلکہ اس لئے کہ 20 فروری کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مصلح موعود کی جو پیشگوئی فرمائی تھی ، یہ اُس کا دن ہے اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دلیل ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش تو 20 فروری کی نہیں تھی۔بہر حال یہ جو روایات میں بیان کرنے لگا ہوں ان میں حضرت مصلح موعودؓ کی خلافت کے بارے میں لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے تسلیاں دلوائیں۔جو لوگ پہلے غیر مبائعین میں شامل ہوئے تھے اُن کی پھر اللہ تعالیٰ نے رہنمائی فرمائی اور وہ دوبارہ بیعت میں آگئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب اپنا زمانہ گزارا ہے تو وہ بڑی سختیوں اور پریشانی کا دور تھا۔شروع میں انتخاب خلافت کے وقت جو فتنہ اُٹھا،