خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 789
خطبات مسر در جلد دہم 789 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء وہاں کچھ پر یس کے لوگ بھی آئے ہوئے تھے جن کا خطاب سے پہلے تو کوئی پروگرام نہیں تھا۔صرف جرمنی کے امیر صاحب کا انٹرویو لینا تھا۔لیکن پھر انہوں نے میرا کہا کہ اُن سے بھی ہم نے انٹرویو لینا ہے۔سوال جواب کرنے ہیں۔جب مجھے انہوں نے کہا تو میں نے کہا ٹھیک ہے فنکشن کے بعد کر لیں۔اُس فنکشن کے بعد جب میں نے کہا کہ کہاں ہیں ، اُن کو بلاؤ۔تو کہتے ہیں انہوں نے اب یہ کہا ہے کہ جو کچھ ہم نے سوال کرنے تھے، جو شبہات اور تحفظات ہمارے ذہن میں تھے ، وہ تو اس ایڈریس سے دور ہو گئے ہیں۔اس لئے اب اس کی مزید ضرورت نہیں ہے۔تو اسلام کے بارے میں خوبصورت تعلیم ان کو جب پتہ لگتی ہے تو پھر ان کی آنکھیں کھلتی ہیں کہ اسلام کیا چیز ہے۔اسلامک کمیونٹی بورڈ کی ایک خاتون ممبر بھی آئی ہوئی تھیں۔یہ میرا خیال ہے غالباً عرب ہیں۔یہ یو نیورسٹی میں اسلامک ریسرچ پر کام کرتی ہیں۔جماعت کے بارے میں پہلے کافی مخالف تھیں اور احمد یوں کے خلاف باتیں بھی کرتی تھیں۔پھر کچھ عرصے سے اُن کا رویہ تبدیل ہو گیا۔وہاں یو نیورسٹی میں ہمارے ایک مصری پروفیسر بھی ہیں ، وہ جماعت سے کافی قریب ہیں، ہوسکتا ہے کہ اُن کی وجہ سے بھی (رویہ ) تبدیل ہوا ہو۔بہر حال کہنے لگیں کہ ہمارے سارے خدشات دور ہو گئے ہیں۔آپ کے خلیفہ کوئی عام آدمی نہیں ہیں۔بہت بڑے روحانی لیڈر ہیں۔ذہین انسان ہیں۔کہنے لگی کہ میں نے خلیفہ کو چلتے ہوئے دیکھا، بولتے ہوئے دیکھا، نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔میں سوچا کرتی تھی کہ مسلمانوں کا کوئی ایسا لیڈر ہو۔آج میں نے وہ لیڈرا اپنی زندگی میں دیکھ لیا ہے۔پس یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خلافت کی برکت۔یعنی ان سب خیالات کے باوجود انہوں نے جو کچھ دیکھا، وہیں سوئی ان کی اڑی رہے گی، قبول نہیں کریں گے۔ہیمبرگ شہر کے پریذیڈنٹ آف پولیس اس پروگرام میں شامل ہوئے۔وہ صوبے کا ہی پورا انچارج ہوتا ہے۔کہتے ہیں کہ خطاب میں اسلام کی جو امن کی تعلیم بیان کی ہے اگر اس پر ہم سب عمل کرنے والے ہوں تو پھر ہم پولیس والوں کی ضرورت ہی نہ رہے۔ہیمبرگ کا جو پروگرام تھا اس کو بھی بڑی وسیع کوریج ملی ہے۔ہیمبرگ اینڈ بلاٹ (Hamburger Abendblatt) اخبار ہے جس کو پڑھنے والے پانچ لاکھ ستاون ہزار ہیں، اُس نے اس خبر کو دیا۔پھر ایک اور اخبار بلڈ (Bild) ہے جس کو پڑھنے والے سات لاکھ اکتیس ہزار افراد ہیں۔پھر ایک اخبار ہے جس کی ایک لاکھ سرکولیشن ہے۔'ویلٹ کمپکٹ (Welt Kompakt)، پھر اخبار