خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 785 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 785

خطبات مسرور جلد دہم 785 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 21 دسمبر 2012ء خیال میں کہا کہ ایک بہت اہم میٹنگ تھی۔خلیفہ نے اپنے خطاب میں ہم سب کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم سب مل کر امن کے لئے کام کریں اور آپس کی نفرتوں کو دور کریں۔اُن کا پیغام حکمت سے پُر تھا اور اب عالم انسانیت کے بہتر مستقبل کی ضمانت اسی پیغام پر عمل کرنے میں ہے۔پھر فرانس کے ایک علاقہ Mont Le Jolie کی نائب میئر بھی اس پروگرام میں شامل ہوئیں۔کہنے لگیں یہ خطاب مجھے بہت پسند آیا۔انہوں نے ایک بڑا عظیم خطاب کیا اور ساری باتیں صاف صاف بیان کر دیں۔فرانس کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر Mr۔Marco Tiani بھی اس تقریب میں شامل ہوئے وہ کہتے ہیں کہ بہت خوش قسمت ہوں کہ خلیفہ کی سر براہی میں یورپین پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں شامل ہونے کا موقع ملا۔میرے لئے بہت عزت اور برکت کا باعث تھا کہ میں ایک حقیقی امن والے انسانی حقوق کے لیڈر اور مذہبی آزادی کے ایک حقیقی علمبردار کی موجودگی میں وہاں موجود تھا۔میرے لئے یہ ایک فخر کی بات ہے کہ میں ایک ایسے شخص سے ملا جو امن اور باہمی تعلقات کا ایک عظیم لیڈر ہے۔محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں، کا نعرہ سب سے طاقتور اور امن کی ضمانت دینے والا ہے۔اس نعرہ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔تمام شامل ہونے والوں کو بہت عزت ملی۔لوگ اتنی تعداد میں تھے کہ باہر بھی کھڑے تھے۔پھر ن سپیٹ کے سابق میئر کے تاثرات یہ ہیں کہ پہلے تو انہوں نے بلانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔پھر یہ کہا کہ میں پروگرام سے بہت متاثر ہوا ( میاں بیوی دونوں آئے ہوئے تھے، یہ دونوں کے تاثرات ہیں)۔اس قسم کی تقریب منعقد کرنا آجکل دنیا میں ہونے والے ظلم اور شدت پسندی کا بہترین جواب تھا۔پھر کہتے ہیں کہ یہ موضوع یعنی امن یورپین پارلیمنٹ کے سیاسی ایجنڈا کا بھی حصہ ہے۔اور امید ہے اس پہلو کو آئندہ بھی توجہ ملتی رہے گی۔بہر حال اس تقریب کی وجہ سے اس تقریب میں شاملین، سامعین اور قارئین کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔Mr۔Charles Tannock, MEP نے کہا کہ احمد یہ مسلم کمیونٹی عالمی سطح پر امن کا پیغام پھیلا رہی ہے اور شدت پسندی کے خلاف لڑ رہی ہے۔یہاں آنے سے قبل ایک کامیاب پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔(اس فنکشن سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک پریس کانفرنس بھی تھی ) وہاں پر جس انداز سے