خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 761
خطبات مسرور جلد دہم 761 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 7 دسمبر 2012ء دوسری بات یہ کہ پاکستان کے لئے میں دعا کی تحریک کرتا ہی رہتا ہوں۔احباب جماعت دعائیں کرتے بھی ہیں۔تا ہم آج پھر اسی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔احمدیوں کے حالات پاکستان میں تنگ سے تنگ تر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اور جب ارباب حکومت سے کہو، رپورٹ کرواؤ ، افسران کے پاس جاؤ یا اُن سے پوچھو تو یہ کہتے ہیں کہ ہماری رپورٹوں کے مطابق تو سب کچھ ٹھیک ہے اور کچھ بھی نہیں ہو رہا۔اس ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی پر سوائے انا للہ کے اور کیا کہا جا سکتا ہے۔اور یقینا اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ہماری توجہ کا مرکز ہے اور ہونا چاہئے۔ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا اندازہ ہی نہیں ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ دنیاوی طور پر یہ بھی ایک جماعت ہے جو سلوک مرضی ان سے کرلو، کچھ نہیں ہوگا ان کے ساتھ۔بہر حال ہمارا کام ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں اور یہی ہمارا فرض ہے۔اس کی طرف ہمیں زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہئے۔اس بارے میں ہماری طرف سے کبھی کسی قسم کی کمی یا کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔گزشتہ دنوں لاہور میں احمد یہ قبرستان میں ماڈل ٹاؤن میں رات کو چودہ پندرہ آدمی زبر دستی گھس گئے۔وہاں جو چوکیدار تھا اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو گن پوائنٹ پر رشیوں سے باندھ دیا اور پھر گھر کے اندر بند کر دیا۔اور اُس کے بعد 120 قبروں کی بے حرمتی بھی کی ، اُن کے کتبے بھی توڑے۔اب تو ان شیطانوں کے شر سے مردے بھی محفوظ نہیں ہیں۔احمدی وفات یافتگان بھی محفوظ نہیں ہیں۔اور اس میں بظاہر شواہد یہی نظر آتے ہیں کہ اس میں پولیس کا بھی ہاتھ ہے۔پولیس کی پشت پناہی انہیں حاصل ہے۔کیونکہ بڑی مشکلوں سے ایف آئی آر درج کی گئی۔جب درج کروانے کی کوشش کی تو بڑے انکار کے بعد درج ہوئی۔اسی طرح شہادتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔آج بھی کوئٹہ میں ایک احمدی نوجوان کو جن کا نام مقصود احمد صاحب تھا، شہید کر دیا گیا ہے۔ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی مجھے اطلاع ملی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ۔بہر حال شہید مرحوم کے جب کوائف آئیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ اگلے جمعہ اُن کا جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔ان کے بڑے بھائی کو بھی ایک مہینہ پہلے کوئٹہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ جلد تر ان دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ ہمارا کام دشمنوں کے ہر کر یہہ اور ظالمانہ عمل پر پہلے سے زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف جھکنا اور اُس کی مدد چاہنا ہے۔اس کی طرف جماعت کو خاص طور پر توجہ دینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 28 دسمبر 2012 تا 3 جنوری 2013 جلد 19 شماره 52 صفحه 5 تا 9)