خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 687
خطبات مسرور جلد دہم 687 45 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا سرور احمد خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 09 / نومبر 2012ء بمطابق 09 رنبوت 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح۔مورڈن۔لندن تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: وَلِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ۔ايهما تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة: 149) اس آیت کا ترجمہ ہے اور ہر ایک کے لئے ایک مح نظر ہے جس کی طرف وہ منہ پھیرتا ہے۔پس یکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ۔تم جہاں کہیں بھی ہو گے اللہ تمہیں اکٹھا کر کے لے آئے گا۔یقینا اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے ایک ایسا حکم ارشاد فرمایا ہے جو ہر فر د جماعت کی ہر قسم کی ترقی کے لئے بھی ضروری ہے، یعنی ہر ایسی ترقی جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بناتی ہے اور مسلمانی کا دعویٰ کرنے والے کو حقیقی مسلمان بناتی ہے۔اور بحیثیت مجموعی جماعت کی ترقی کے لئے بھی ضروری ہے۔اور وہ حکم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ایک حقیقی مومن کا، ایک حقیقی مسلمان کا حقیقی مومنین کی جماعت کا صح نظر نیکیوں میں آگے بڑھنا ہونا چاہئے۔دنیا میں جو کروڑوں اربوں انسان بستے ہیں الا مَا شَاءَ اللہ ہر ایک کا زندگی کا ایک مقصد ہوتا ہے جس کو حاصل کرنے کی وہ کوشش کرتا ہے۔کوئی کسی ایک مقصد کے پیچھے پڑا ہوا ہے تو کوئی کسی دوسرے مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔حتی کہ برائیاں کرنے والے جو ہیں اُن کا بھی کوئی مقصد ہوتا ہے جس کے حاصل کرنے کی وہ کوشش کرتے ہیں۔چاہے وہ برے نتائج پیدا کرنے والے ہوں، چاہے وہ دوسروں کو نقصان پہنچانے والی ہو۔مثلاً ایک چورہی ہے، وہ اپنے دن کا اکثر وقت اس منصوبہ بندی میں ہی