خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 686 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 686

خطبات مسرور جلد و هم 686 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 2 نومبر 2012 ء کافی نہیں سمجھا کیونکہ خلیفہ وقت کی تحریک پر لبیک کہنی تھی تو فور اوصیت کے نظام میں بھی شامل ہو گئے۔اور کہتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ ریٹائرڈ تھے اور پینشن پر گزارہ تھا۔مگر ان کا چندہ اپنی جماعت میں سب سے زیادہ ہوا کرتا تھا۔بعض کمانے والوں سے بھی زیادہ ہوا کرتا تھا کیونکہ صحیح شرح پر چندہ دینے والے تھے۔اللہ تعالیٰ ان دونوں مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔بلند مقامات عطا فرمائے۔یہ جو افریقن امریکن احمدی محمود صاحب ہیں ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ چارئے پالک بیٹے ہیں ان کی اپنی اولاد کوئی نہیں تھی۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جماعت سے تعلق میں مضبوط کرے اور ہمیشہ ان نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے جن پر یہ کار بندر ہے۔اسی طرح فضل الرحمن صاحب کی اولاد کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اُن کو بھی توفیق دے کہ اُن کی نیکیاں یہ لوگ ہمیشہ جاری رکھنے والے ہوں اور صحیح اخلاص و وفا کا تعلق ان کا ہمیشہ خلافت اور جماعت سے رہے۔ان دونوں کی نماز جنازہ ابھی نماز جمعہ کے بعد میں انشاءاللہ پڑھاؤں گا۔ایک جنازہ فضل الرحمن صاحب کا تو حاضر ہے، اُس کے لئے میں باہر جاؤں گا۔باہر جا کے نماز پڑھاؤں گا۔احباب یہیں مسجد میں تشریف رکھیں اور یہیں نماز جنازہ ادا کریں۔افضل انٹر نیشنل مورخہ 23 تا 29 نومبر 2012 جلد 19 شماره 47 صفحہ 5 تا8)