خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 627 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 627

خطبات مسر در جلد دہم 627 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اکتوبر 2012ء آخر میں نے حضرت اقدس کی خدمت میں بیعت کا خط لکھ دیا۔چند دنوں کے بعد منظوری کا جواب آ گیا اور میں خوش قسمتی سے احمدیت کی آغوش میں آ گیا۔میں تحدیث نعمت کے طور پر عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ خداوند تعالیٰ نے مجھے شریف خاندان میں پیدا کیا۔ڈاکٹری جیسا شریف پیشہ سکھنے کی توفیق دی۔میری اکثر دعائیں قبول فرما ئیں۔سب مرادیں پوری کیں۔رزق دیا، اولا د دی اور سب سے بڑھ کر جو نعمت عطا فرمائی، وہ نبی آخر الزمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت تھی جس سے احمدی بنے کا فخر حاصل ہوا۔آغا صاحب کی بات سچی نکلی (جو انہوں نے کہا تھا نا کہ مرزائی ہو جاؤ گے ) کہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں سیدھے رستے پر پڑ گیا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) رجسٹر نمبر 1 صفحہ 173 تا 176 روایت حضرت سید ولایت شاہ صاحب) یہ چند واقعات تھے جو میں نے بیان کئے۔اس وقت میں یہ بات بھی کہنا چاہوں گا کہ جوں جوں جماعت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، حاسدوں کی اور مفسدین کی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی چلی جارہی ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے جماعت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔بعض دفعہ چھپ کر حملے کرتے ہیں ، بعض دفعہ ظاہری حملے کرتے ہیں، بعض دفعہ ہمدرد بن کر وار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس لئے ہر احمدی کو دشمن کے ہر قسم کے شر سے بچنے کے لئے بہت دعائیں کرنے کی ضرورت ہے۔اللّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ کی دعا۔(سنن ابی داؤ د کتاب الصلاة باب ما يقول الرجل اذا خاف قوماً حدیث نمبر 1537) رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِيْ ( تذکرہ صفحہ 363 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ) اور اس طرح باقی دعائیں بھی۔ثبات قدم کی دعا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (البقرة:251) یہ ساری دعائیں اور درود شریف بھی میں نے کہا تھا ، اس کو بہت زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے تا کہ ہم دشمن کے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔گزشتہ دنوں اسی طرح کسی فتنہ پرداز نے فیس بک (facebook) پر ایک طرف حضرت باوانا نک صاحب کی تصویر بنا کر ڈالی اور ساتھ ہی دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر اور